پاکستان

پیپلز پارٹی کے وقار مہدی 111 ووٹ لیکر سینیٹر منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی کے سید وقار مہدی 111 ووٹ لے کر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔ سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی نشست کے لیے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا، پاکستان پیپلز پارٹی کے سید وقار مہدی 111 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا نے 36 ووٹ حاصل کیے۔ ریٹرننگ افسرصوبائی …

Read More »

ججز ٹرانسفر کے حق میں ہوں مگر انکی سینیارٹی سب سے نیچے ہونی چاہیے، چیف جسٹس

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کے حق میں ہوں مگر میری رائے میں ایسے ججز سینیارٹی میں سب سے نیچے ہوں گے، آج کل لوگ بہت اسٹریس میں ہیں صحافی مثبت رپورٹنگ کریں اور انہیں اچھی باتیں بتائیں۔ یہ بات چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی رپورٹنگ کرنے …

Read More »

گھریلو صارفین کو بلاتعطل گیس فراہم کرنے کیلیے قیمت بڑھانی پڑے گی، حکام سوئی ناردرن نے خبر دار کردیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر پر سوئی ناردرن حکام نے بتایا کہ اگر گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس فراہم کریں اور لوڈ شیڈنگ نہ کریں تو پھر قیمت بھی بڑھانی پڑے گی۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گیس …

Read More »

صرف 6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کردیا گیا

لاہور(پبلک پوسٹ)صرف 6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کردیا گیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بادامی باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صرف 6 ہزار روپے کی خاطر شہری کو قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے نشہ کی معمولی رقم پر شہری کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا تھا۔ اقو سے سیدھا …

Read More »

وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں ملکی سیکیورٹی صورتحال پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ اس دوران مشرقی سرحد پر بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے تناظر میں روایتی خطرات سے …

Read More »

افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو تربیت دے کر مختلف دہشت گرد تنظیموں کو بیچے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برایے افغانستان محمد صادق خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں خود کش حملہ آوروں کو کیمپوں میں تربیت دے کر بیچ دیا جاتا ہے، ان کو مختلف تنظیموں کو بیچا جاتا ہے۔ علاقائی ڈائیلاگ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی ایک چیلنج ہے، …

Read More »

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے ق لیگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ بھی شائع کر دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے مطابق مسلم لیگ (ق) کا انٹرا پارٹی الیکشن 12 اپریل کو ہوا تھا۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں …

Read More »

بھارت دہشتگرد ملک ہے، ڈائیلاگ یا تباہی میں سے ایک راستہ چن لے؛ بلاول بھٹو

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے۔ اسے حالیہ صورت حال میں ڈائیلاگ یا تباہی میں سے ایک راستہ چننا ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سمیت دنیا پر واضح کردیا ہے …

Read More »

بھارت بھر میں ایمرجنسی تیاریاں: شہری دفاع کی فرضی مشقوں کا آغاز

بھارتی حکومت نے ملک بھر کی تمام ریاستوں کو شہری دفاع کے تحت فرضی مشقیں شروع کرنے کا حکم دیا ہے، جن کا مقصد فضائی حملے کے خدشے کے پیش نظر عوام کو خبردار کرنا اور اہم تنصیبات کو محفوظ بنانا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ سے ملاقات اور بعد ازاں قومی …

Read More »

بھارت اور اسرائیل کا مائنڈ سیٹ ایک ہی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

بھارت اور اسرائیل کا مائنڈ سیٹ ایک ہی ہے: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے لوگوں کو خود مروایا، بھارت اور اسرائیل کا مائنڈ سیٹ ایک ہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ غزہ میں آج بدترین صورتحال ہے، فلسطین میں انسانیت سسک رہی ہے۔ …

Read More »