پاکستان

افغان حکومت کا کے پی اور بلوچستان میں مبینہ داعش کے ٹھکانے ڈرونز سے نشانہ بنانے کا پروپیگنڈا جھوٹ ہے ، وزارت اطلاعات

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ افغان حکومت کا خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مبینہ داعش خراسان کے ٹھکانوں کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کا پروپیگنڈا سامنے آیا ہے۔ پاکستانی وزارتِ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت اپنے پراپیگنڈا ذرائع اور سرکاری بیانات کے ذریعے ایسا دعویٰ کر رہی ہے۔ یہ دعویٰ ہمیشہ کی طرح غلط ہے۔ وزارت …

Read More »

سونے کی فی تولہ قیمت میں 14ہزار روپے سے زائد کی بڑی کمی

کراچی:امریکی فیڈرل ریزرو کی ممکنہ طور پر رواں سال شرح سود کم نہ ہونے، عالمی سطح پر امریکی ڈالر مضبوط ہونے، روسی اور ترکیہ کے سینٹرل بینکوں کی جانب سے اپنے گولڈ کے ذخائر فروخت کیے جانے سے عالمی بلین اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ …

Read More »

وزیراعظم کا پٹرول 74، ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم …

Read More »

کراچی پورٹ نے کنٹینر ہینڈلنگ کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

کراچی پورٹ نے مالی سال ختم ہونے سے پہلے کنٹینر ہینڈلنگ کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مالی سال 2025-26 ختم ہونے سے پہلے کراچی پورٹ پر 26 لاکھ 51 ہزار سے زائد ٹی ای یوز ہینڈل کیے گئے۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری کے مطابق کراچی پورٹ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی …

Read More »

’’شوبز کی کمائی حرام ہے‘‘تنقید پر نعمان اعجاز نے دو ٹوک جواب دے دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے شوبز سے حاصل ہونے والی آمدن کو حرام قرار دینے کے معاملے پر دو ٹوک جواب دے دیا۔ نعمان اعجاز نے شوبز کی کمائی پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے انسان کو پہلے اپنے اعمال اور سوچ کا جائزہ لینا …

Read More »

خلیل الرحمٰن قمر نے فریحہ فرخ کے وائرل بیان پر کیا کہا؟

معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے سوشل میڈیا انفلوئنسر فریحہ فرخ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بیان پر تنقید کی ہے۔ خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران ڈرامہ نگار سے فریحہ فرخ کے …

Read More »

ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کی ایک نہیں بلکہ دونوں ٹیمز نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ نور زمان اور ناصر اقبال نے بھارت کے راہول بیتھا اور سورج کمار کو 0-2 سے شکست دی جب کہ دوسری ٹیم محمد حمزہ …

Read More »

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر دکاندار گولی کا نشانہ،الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کی شدید تشویش

کراچی:شہر قائد کے علاقے منگھو پیر کے قریب ملک گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک دکاندار زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 22 سالہ اکرم زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد ازاں بہتر علاج کی غرض سے …

Read More »

پبلک ٹرانسپورٹ بند، شہری مہنگے سفر پر مجبور چنگچی رکشہ اور آن لائن سروسز کے کرایوں میں اضافہ

کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید قلت پیدا ہوگئی، جس کا براہِ راست اثر شہریوں پر پڑا۔ بسیں اور ویگنیں نہ ہونے کے باعث آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز اور چنگچی رکشوں پر دباؤ بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں کرایوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال نے پرائیویٹ گاڑیاں چلانے …

Read More »

خیبرپختونخوا کا 50 ارب روپے سے زائدخسارے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

پشاور:خیبر پختونخوا کا نئے مالی سال کے لیے 50ارب سے زائد خسارے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی خود بجٹ پیش کریں گے۔ اسمبلی قواعد کے مطابق صرف منتخب ممبر ہی اسمبلی کارروائی میں حصہ لے سکتا ہے، مشیر خزانہ مزمل اسلم منتخب رکن نہیں ہیں اس لیے وزیراعلیٰ سہیل افریدی آج کا بجٹ پیش …

Read More »