خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ اور ملاکنڈ میں گاڑیاں کھائی اور نہر میں گرنے کے حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں موٹر کار نہر میں جا گری، حادثہ میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، افسوس ناک واقعہ افغان مہاجر کیمپ کے مقام پر پیش آیا، کار میں ڈرائیورو …
Read More »پاکستان
آئی ایم ایف پروگرام سے معاشی استحکام آتا ہے ترقی نہیں ہوتی، وزیراعظم
اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگراموں سے معاشی استحکام تو آتا ہے لیکن قومیں ترقی نہیں کرتیں اور الحمداللہ معاشی استحکام آچکا ہے۔ اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا …
Read More »اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے علاوہ بٹ خیلہ، تخت بھائی دیرلویر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔بونیر اور …
Read More »کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا، اہل کاروں سمیت 10 افراد زخمی
کوئٹہ(پبلک پوسٹ)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا، جس میں اہل کاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہوا، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا، جس میں 4 اہل کار …
Read More »ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون، شوہر اور نومولود کی ہلاکت؛ ویڈیو سامنے آ گئی
کراچی میں پیر کے روز ملیر ہالٹ پر پیش آئے خوفناک ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تیز رفتار اور بے قابو واٹر ٹینکر کو فٹ پاتھ سے ٹکرا کر سڑک کے دوسری جانب جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹریفک حادثے کے بعد قریب میں موجود شہریوں کو واٹر ٹینکر …
Read More »آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دے دی
اسلام آباد(پبلک پوسٹ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دے دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دی ہے، تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو …
Read More »وزیر ریلوے کا کل سے بلوچستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کل سے بلوچستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کل پشاور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوگی جب کہ کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس ٹرین سروس جمعہ کے روز سے چلائی جائےگی، مسافروں کو سیکیورٹی فراہم کی جائےگی۔انہوں …
Read More »بغیر اجازت دوسری شادی کرنے پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیرشرعی قرار
اسلام آباد(پبلک پوسٹ)اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے نتیجے میں پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی قرار دیدیا۔رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ نکاح سے قبل زوجین کے تھیلسیمیا یا دیگر کسی متعدی مرض کے ٹیسٹ کروانے کو اختیاری طورپر نکاح نامہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، البتہ شرعاً …
Read More »بلاول بھٹو کا سندھ بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ
کراچی(پبلک پوسٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ بھر میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چئیرمین پیپلز پارٹی چار اپریل کو گڑھی خدا بخش جلسہ میں احتجاجی جلسوں کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سندھ کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں جلسے منعقد ہوں گے، سندھ میں چھ جلسوں کے بعد بلاول بھٹو اگلا پڑاؤ پنجاب …
Read More »خیبر میں میٹرک امتحانات، حکومت کا نقل کی روک تھام کیلئے منفرد کارروائی
خیبر(پبلک پوسٹ)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انتظامیہ نے میٹرک امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے منفرد انداز میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک نے تحصیل دار لنڈی کوتل تیمور آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار میں اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا جہاں پاکٹ گائیڈز اور …
Read More »