کراچی

خواتین پر تشدد ناقابلِ قبول،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کیلئے ہے: شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اگر کوئی کسی کا نواسہ یا بااثر شخصیت سے …

Read More »

کراچی: نیگلریا کا 1 اور کیس رپورٹ،44 سالہ مریض وینٹی لیٹر پر منتقل

کراچی میں نیگلریا فاؤلری کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، جہاں 44 سالہ شہری میں مہلک دماغ خور امیبا کی تشخیص ہوئی ہے۔ نجی اسپتال کے حکام کے مطابق مریض کو نیگلریا فاؤلری کے باعث شدید دماغی انفیکشن لاحق ہو گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت تشویش ناک ہے اور اسے انتہائی نگہداشت کے …

Read More »

خلیج بنگال میں ہوا کم دباو،کراچی میں بارش ہوگی یا گرمی مزید بڑھے گی؟

کراچی: خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباو اس وقت بھارت کی بالائی فضاؤں میں موجود ہیں جس کے زیر اثر پیر 6 جولائی کو کراچی میں درجہ حرارت میں ایک تا دو ڈگری اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوائیں ساکن ہونے کے نتیجے میں شدید حبس محسوس کیا جائے گا۔ …

Read More »

کراچی میں موبائل تاجر سے گن پوائنٹ پر 5 لاکھ روپے اور 3 آئی فونز چھین لیے گئے

کراچی کے علاقے عزیزآباد میں نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک موبائل تاجر سےگن پوائنٹ پر 5 لاکھ روپے نقد اور تین آئی فونز چھین لیے اور باآسانی فرار ہوگئے۔ کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن (کے ایم ای ڈی اے) کے مطابق عزیزآباد کے رہائشی اور فاریہ موبائل مارکیٹ کے تاجر حمزہ نادر سے تھانہ عزیزآباد کی حدود میں …

Read More »

کراچی: کار اسنیچر اور منشیات فروش گرفتار،آئس، چھینی گئی گاڑی اور موبائل برآمد

کراچی: کراچی میں اے وی ایل سی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ کار اسنیچر اور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے آئس، چھینی گئی گاڑی، موبائل فون اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ترجمان اے وی ایل سی کے مطابق ایس ایس پی خالد مصطفیٰ کورائی کی ہدایت پر جمشید ڈویژن کے ڈی آئی او، …

Read More »

کراچی میں تاجر کے 25لاکھ روپے لوٹ لیے گئے، واقعہ کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے صدر میں تاجر کے ملازم سے 25لاکھ روپے لوٹنے کے واقعہ کا مقدمہ پریڈی تھابے میں متاثرہ شخص محمد اسحاق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ پریڈی تھانہ میں درج ایف آئی آر نمبر26 /429 میں مدعی کے بیان کے مطابق میں الیکٹرونکس کی دکان میں ریکوری آفیسر کا کام کرتا ہوں اپنے ساتھی کے ساتھ …

Read More »

کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیا جب کہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی میں 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، گرفتار دہشت گردوں میں مجاہد بلوچ اور فرید بلوچ عرف ذاکر بن شامل ہیں، ملزمان (BLA) کے کیمپس سے تربیت …

Read More »

سانحہ بلدیہ فیکٹری: سزائے موت پانے والے 2 ملزمان بری کر دیے، استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، تفصیلی فیصلہ

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا، جس میں کہا گیا کہ سزائے موت پانے والے 2 ملزمان بری کر دیے۔ استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے، ڈھائی سال بعد سامنے آنے والی نئی کہانی قابلِ اعتماد نہیں، تاخیر سے سامنے آنے والے بیانات پر انحصار ممکن نہیں۔ 39 صفحات پر مشتمل …

Read More »

گل پلازہ کیس؛ تنویر پاستا اور 11 سالہ بچے سمیت دیگر ملزمان کی درخواستِ ضمانت منظور

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے سانحہ گلا پلازہ کیس میں تنویر پاستا اور اور دیگر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ جج ساؤتھ اسلم شیخ نے 11 سالہ ملزم حذیفہ کی 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، بقیہ ملزمان فی کس 5 لاکھ روپے زر ضمانت جمع کروائیں گے۔ دوران سماعت، عدالت نے …

Read More »

سندھ حکومت اور آئی ایف سی کا صحت، سماجی تحفظ اور اقتصادی ترقی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے انٹرنیشل فنانس کارپوریشن کے پاکستان ڈویژن ڈائریکٹر سائمن اینڈریوز کی ملاقات ہوئی جس میں سندھ حکومت اور آئی ایف سی کے درمیان صحت، سماجی تحفظ اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر برائے ترقی اور منصوبہ بندی جام خان شورو، چیف سیکریٹری آصف حیدرشاہ، …

Read More »