Tag Archives: وزیراعظم

پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہیں، مہم جوئی کا بھرپور جواب دینگے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت نے مہم جوئی کی تو 2019ء کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا۔ ہم پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہیں۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا …

Read More »

چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد نے چیئرمین گلیکسی اسپیس زو منگ کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع …

Read More »

پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات  بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی ٹیم اور نجی شعبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹر نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اور جولائی 2024ء سے مارچ 2025ء کے دوران برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کے ساتھ 13.613 ارب ڈالر کی …

Read More »

ترقی و خوشحالی کا سفر شروع، اجتماعی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی، وزیراعظم

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی و خوشحالی کا سفر شروع ہو چکا ہے، اجتماعی کوششوں سے معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں جناح اسکوائر مری روڈ انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے سب کی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں …

Read More »

نوجوانوں کو مواقع دے کر ملکی ترقی کی رفتار بڑھائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مواقع دے کر ملکی ترقی کی رفتار بڑھائیں گے۔ نوجوانوں کو آگے بڑھا کر ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ زرعی شعبے میں تربیت کے لیے ایک ہزار گریجویٹس میں سے 300 طلبہ کے پہلے بیج کو چین بھجوانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے …

Read More »

سندھ کے تحفظات جائز ہیں سکھر موٹروے جلد تعمیر کرینگے، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)حیدرآباد سکھر موٹروے پر سندھ اور وفاق کے درمیان تنازع میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا اور یقین دلایا ہے کہ اس کی تعمیر جلد ہوگی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تحریر کردہ اپنے خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری ذاتی توجہ ہے اور دلچسپی ہے کہ حیدرآباد موٹروے جلد …

Read More »

ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے، وزیراعظم

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں معدنیات کے شعبے سے استفادہ کریں۔ شہباز شریف سے سے ایرک میئر، سینئر بیورو آفیشل اور قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری، بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کی قیادت میں امریکی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ یہ وفد پاکستان منرلز …

Read More »

بجلی کی قیمت میں مزید کمی کرکے عوام کو مزیدفائدہ پہنچائینگے‘وزیراعظم

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں مزید کمی کیلیے کوششیں جارہی ہیں، عالمی منڈی میں پیٹرولیم نرخ کم ہونے پر ایک بار پھر پیٹرول کے بجائے بجلی سستی کریں گے۔ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی سے قوم کو …

Read More »

پرائیویٹ حج؛ 70ہزار کا کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ملک میں پرائیویٹ حج کوٹے میں سے 70 ہزار کا کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے فوری نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق نجی ٹورآپریٹرز کی جانب سے سعودی شرائط کی عدم تعمیل کے نتیجے میں پرائیویٹ حج کوٹے میں سے 70ہزار کا کوٹہ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا …

Read More »

’’وزیراعظم جلد ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں‘‘

لاہور(پبلک پوسٹ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے حکومت کی جانب سے دیے گئے عوامی ریلیف، معاشی استحکام اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد وزیراعظم …

Read More »