Tag Archives: کراچی

کراچی سمیت سندھ میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ، درجہ حرارت 51 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی:سندھ میں شدید ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، اس دوران درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے سندھ بھر کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بالائی فضا میں ہائی پریشر ایریا بننے کے باعث 8 سے 12 جون کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع …

Read More »

کراچی: سیف سٹی کے تحت 40 ہزار گاڑیاں بلیک لسٹ، کن گاڑیوں کو بلیک لسٹ کیا گیا؟

کراچی: سندھ پولیس نے سیف سٹی منصوبے کے تحت کارروائی کرتے ہوئے شہر میں 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔ سندھ پولیس نے کراچی میں لگائےگئے سیف سٹی منصوبے کے تحت 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کردیا جس کے بعد یکم جولائی سے ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔ سندھ پولیس کے مطابق ان …

Read More »

پنکی کے جعلی بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

کراچی: منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کا لاہور میں ایک “جعلی سیلری اکاؤنٹ” بھی موجود تھا جس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوتی رہی۔ بینک میں جمع کرائے گئے کاغذات جعلی تھے، کوئی کمپنی موجود ہی نہیں ہے حیرت انگیز طور پر ایک عام آدمی جب بینک میں اکائونٹ کھلوانا چاہتا ہے تو اس سے بے انتہا سوال جواب اور …

Read More »

کراچی میں بھتہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی:شہر قائد میں بھتہ مافیا کے خلاف وسیع آپریشن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقوں گارڈن، پی آئی بی کالونی اور نیو کراچی میں بھتہ وصولی سے منسلک گروہ کے خلاف آپریشن کیا۔ اس …

Read More »

کراچی: جناح اسپتال کے زہر خورانی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

کراچی میں واقع جناح اسپتال کے زہر خورانی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث وارڈ میں موجود مریضوں اور طبی عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ترجمان جناح اسپتال کے مطابق آگ وارڈ میں نصب ایئرکنڈیشنر میں لگی، تاہم اسپتال انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آدھے گھنٹے کے اندر آگ پر قابو پالیا۔ ترجمان ڈاکٹر …

Read More »

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،کراچی سب سے مہنگا شہر بن گیا

اسلام آباد: آٹے کی قیمتیں ایک بار پھر ملک بھر میں بڑھ گئی ہیں جس کے باعث شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ قیمت کے مقابلے میں 100 روپے زیادہ ہے۔ دستاویزات کے …

Read More »

کراچی کے تھانے میں اہلکار کی پیٹی بھائی سے مبینہ بھتہ خوری، ویڈیو میں اہم انکشافات

کراچی کے ضلع وسطی کے تھانے حیدری میں تعینات پولیس اہلکار اصغر نے منشی کانسٹیبل جاوید احمد پر بھتہ خوری کے سنگین الزامات عائد کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار اصغر کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس میں اہلکار نے حیدری تھانے کے منشی کانسٹیبل جاوید پر مبینہ طور پر نفری کو بلیک میل کر کے بھتہ …

Read More »

کراچی میں جھونپڑیوں میں خوفناک آتشزدگی

کراچی میں واقع جھونپڑیوں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 19 میں پیش آیا۔ ترجمان 1122 کے مطابق طیب گوٹھ کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ جھونپڑوں …

Read More »

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی،ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار

کراچی:شہر قائد میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رئیس گوٹھ میں نجی بینک کے قریب ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 40 سالہ شہری مجید زخمی ہوگیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے دوران شہری سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں مجید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی …

Read More »

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات،کمسن بچے سمیت 5 افراد زخمی

کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں کمسن بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ گلستان جوہر بلاک 6 گل چوک کے قریب فائرنگ سے 3 سالہ محمد عثمان زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی بچے کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر پلاٹ کے …

Read More »