Tag Archives: کراچی

سپرہائی وے کراچی پر تیز رفتار کوسٹر کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق

کراچی: سپرہائی وے پر تیز رفتار کوسٹر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ہلاک اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ سپرہائی وے سے ناردرن بائی پاس کٹ کے قریب پیش آیا۔

Read More »

کراچی میں خاتون اور اس کے 2بیٹوں کےقتل کے مقدمے میں نامزد ملزم اسلام آباد سے گرفتار

کراچی: سعید آباد انوسٹیگیشن پولیس نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون اور اس کے 2 بیٹوں کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم مقتولہ کے دیور کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد انوسٹیگیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمے میں نامزد ملوث ملزم عنایت محمد چشتی کو گرفتار …

Read More »

راولپنڈی سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین حادثے کا شکار

راولپنڈی سے کراچی جانے والی مسافرٹرین پاکستان ایکسپریس کی ایک بوگی کھاریاں کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔ یاد رہے ٹرین صبح 6 بجے راولپنڈی اسٹیشن سے کراچی کےلئے روانہ ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد مسافر پریشان ہوگئے، ریلوے کا عملہ موقع پر پہنچ گیا،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پٹڑی سے اترنے والی بوگی کو علیحدہ کر کے ٹرین …

Read More »

قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق پاکستانیوں میں کراچی کے کاشف عمر بھی شامل

صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں جاں بحق پاکستانیوں میں کراچی کے بفر زون سے تعلق رکھنے والے سیکنڈ آفیسر کاشف عمر بھی شامل ہیں۔ کاشف عمر کے انتقال کی خبر نے اہلخانہ کو غمزدہ کردیا ہے جبکہ ان کے گھر پر بڑی تعداد میں لواحقین جمع ہوئے ہیں۔ کاشف عمر 25 سال سے مرچنٹ نیوی سے وابستہ تھے۔ کاشف عمر …

Read More »

حسن رحیم کے کنسرٹ میں خاتون مداح کے انداز پر سوشل میڈیا صارفین برہم

معروف پاکستانی گلوکار حسن رحیم کے کراچی میں ہونے والے کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ حسن رحیم نے حال ہی میں کراچی میں منعقدہ ایک ایونٹ میں پرفارم کیا، جہاں انہیں سننے کیلئے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں کنسرٹ کے دوران ایک لڑکی کو ایک …

Read More »

قتل کا طریقہ AI سے پوچھنے والا کراچی کا نوجوان FBI کے ریڈار پر آ گیا

کراچی میں جرم کی فرضی کہانی کے لیے قتل کرنے کا طریقہ کار اے آئی سے پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔ نوجوان نے باپ کی توہین کرنے والے کے خلاف کارروائی کے لیے اے آئی سے مدد مانگی تھی۔ این سی سی آئی اے کے حکام کے مطابق پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی نے قتل کے لیے …

Read More »

کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی

کراچی: ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیر اثر کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم نسبتاً گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ کراچی میں سمندری ہواؤں کےعلاوہ مغربی سمت …

Read More »

کراچی گرین لائن! برقی زینے، لفٹس خراب، سامان چوری، حکام تبدیل کر رہے ہیں نہ مرمت

پاکستان کے سب سے کامیاب اور آمدنی فراہم کرنے والے بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) گرین لائن منصوبے کے متعدد اسٹیشنز پر نصب ’’ برقی زینے‘‘ (Escalators) ناکارہ ہوکر خراب ہوگئے ہیں، جنہیں تبدیل کیا جارہا ہے نہ ان کی مرمت کی جارہی ہے۔ جہاں یہ برقی زینے درست حالت میں موجود ہیں، وہاں بھی انہیں چلایا ہی …

Read More »

کراچی، ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، لڑکی جاں بحق، 2زخمی

کراچی کی ماڑی پور روڈ پر ٹرالر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 18 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ حادثے میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا زخمی ہوئے، پولیس نے لڑکی کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق لڑکی زخمی لڑکے کی منگیتر تھی، دونوں بہنیں اور لڑکا ایک ہی موٹرسائیکل پر …

Read More »

کراچی، قاسم آباد بس اسٹاپ کے قریب پولیس مقابلہ،ایک زخمی سمیت 2ڈکیت گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں قاسم آباد بس اسٹاپ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔چھیپا حکام کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے قاسم آباد بس اسٹاپ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم وقاص کو عباسی شہید …

Read More »