Tag Archives: کراچی

کراچی،2دن میں فی کلو ایل پی جی 150روپے مہنگی

کراچی میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 550 سے بڑھ کر 600 روپے ہو گئی۔ کراچی میں 2 دن میں فی کلو ایل پی جی 150 روپے مہنگی ہوئی ہے۔ اوگرا نے اکتوبر 2026ء میں فی کلو ایل پی جی کا بھاؤ 279.34 روپے مقرر کیا ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایل پی جی کی …

Read More »

کراچی:محمود آباد میں کے الیکٹرک کےعملے پر فائرنگ، میٹر ریڈر شدید زخمی

کراچی: محمود آباد میں نامعلوم افراد کے الیکٹرک کے عملے پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعے میں میٹر ریڈر زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق محمود آباد نمبر ایک کے قریب کے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کی شناخت 30 سالہ شہباز کے نام سے ہوئی۔ زخمی شخص کے الیکٹرک کا میٹر ریڈر ہے جو اپنے اسسٹنٹ عمیر کے ہمراہ …

Read More »

کراچی پولیس کے دو یونٹس میں جھگڑا،16افسران و اہلکار معطل

کراچی: ضلع وسطی میں ملزمان کی حوالگی پر پولیس کے دو یونٹس کے درمیان جھگڑے اور ہاتھا پائی کے معاملے میں 16 افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی انکوائری میں سی آئی اے پولیس کو زیادہ قصور وار قرار دیا گیا جس کے بعد کراچی پولیس چیف نے ڈی …

Read More »

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار؛ پارہ 40ڈگری چھونے کا امکان

کراچی: کراچی میں اکتوبر نصف سے زیادہ گزرنے کے باوجود گرمی کی شدت برقرار ہے۔شہر قائد میں شمال مغربی (بلوچستان) کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت برقرار ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی لہر کے اثرات …

Read More »

کراچی: مرغی کا گوشت مہنگا

کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا جس کے بعد یہ بھی عام آدمی کے لیے خریدنا مشکل ہو گیا۔ اکتوبر میں زندہ مرغی 110 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 358 روپے فی کلو سے بڑھ کر 468 روپے فی کلو ہو گئی۔ کراچی میں مرغی کا گوشت 570 روپے …

Read More »

کراچی؛ ذہنی معذور کے ساتھ ڈکیتی کی واردات؛ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی: شہر میں ذہنی معذور نوجوان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس کی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔بلدیہ ٹاؤن کے علاقے عابد آباد میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے ذہنی معذور نوجوان انس عرف انو سے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد ملزمان کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی …

Read More »

کراچی: صفورا چورنگی کے قریب ڈکیتی کی کوشش ناکام،فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی

کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آیا۔ پیٹرول پمپ کے ملازمین 22 لاکھ روپےجمع کروانے بینک جا رہے تھے، ڈاکوؤں نے رقم لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں اور پیٹرول پمپ ملازمین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس …

Read More »

کروڑوں کے فراڈ پر خاموشی؛ڈی جی نیب کراچی 29اکتوبر کو طلب

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کروڑوں روپے کے گھپلے اور فراڈ سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نیب کراچی کو 29 اکتوبر کو طلب کر لیا۔کیس میں درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ نیب حکام نے عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا ہے۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے۔ وکیل نے استدعا کی …

Read More »

ہم قائداعظم کے پاکستان آئے تھے،کسی نے ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا: خالد مقبول

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ قائداعظم کے پاکستان میں کراچی ملک کا دارالخلافہ تھا ہم اور ہمارے اجداد قائد کے پاکستان میں آئے تھے لیکن کسی نے ہمیں بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا۔ نارتھ ناظم آباد ریزیڈنٹس کمیٹی کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ …

Read More »

اس وقت صوبے بنانے کیلئےکوئی اکثریت نہیں ہے:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ اس وقت صوبے بنانے کے لیے کوئی اکثریت نہیں ہے۔ جام چاکرو میں جدید لینڈ فل سائٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کو صاف کرنے کا یہ منصوبہ ہے، جام چاکرو لینڈ فل سائٹ پر مجموعی طور پر 5 جدید سیل …

Read More »