کراچی:قیوم آباد کے پی ٹی پل آج رات سے 1 ماہ کیلئے بند ہو گا

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے علاقے قیوم آباد پر کے پی ٹی پل آج رات سے ایک ماہ کے لیے بند کر دیا جائے گا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورنگی روڈ پر واقع کے پی ٹی پل کو مرمت کے لیے بند کریں گے، بلوچ کالونی ایکسپریس وے، قیوم آباد سے کورنگی روڈ پر آنے والا حصہ بند ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ متبادل راستے کے طور پر پل کے نیچے کے حصے کو استعمال کیا جا سکتا ہے، ٹریفک پولیس کے ساتھ حکمتِ عملی تیار ہے، عوام انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Check Also

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان کے 3 سابقہ افسران گرفتار

فراڈ اور کرپشن میں ملوث ریلوے کنسٹریکشن پاکستان لمیٹڈ کے 3 سابقہ افسران کو گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *