پاکستان

کچے میں ڈرون سے گولہ باری، 98 مزید ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے

روجھان: کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، آپریشن میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ڈورن سے گولہ باری جاری ہے۔ڈی پی او کے مطابق مرنے کے ڈر سے انتہائی مطلوب گینگز کے 98 مزید ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے سرنڈر کیا۔ 1 کروڑہیڈ منی والا والا بدنام ڈاکو سبز علی عمرانی بھی سرنڈر کرنے والوں میں شامل ہے، اب …

Read More »

آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم کی پیشگوئی کر دی۔رپورٹ کے مطابق کل ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب کے اضلاع میں چند مقامات پر دھند کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا، کشمیر، …

Read More »

سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 89 ہزار 434 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ …

Read More »

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ برقرار، مہنگائی 5 سے 6 فیصدکے درمیان رہنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ

اسلام آباد:وفاقی وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ برقرار ہے اور رواں ماہ مہنگائی 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کی آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں معاشی …

Read More »

وادیٔ تیراہ میں آپریشن مفروضہ ہے: وفاقی حکومت

وفاقی حکومت نے وادیٔ تیراہ میں آپریشن کو مفروضہ قرار دے دیا اور صوبائی حکومت پر معاملے پر سیاست کرنے کا الزام لگا دیا۔ اسلام آباد میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور کوآرڈینیٹر اختیار ولی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ وادیٔ تیرہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا ہے …

Read More »

وزیراعلیٰ سندھ، وزیر اطلاعات اور میئر کراچی استعفیٰ دیں، فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ، وزیر اطلاعات اور میئر کراچی استعفیٰ دیں۔ بلاول بھٹو سے کہہ رہے ہیں کہ آپ ان سے استعفیٰ لیں۔ کراچی میں حیدرعباس رضوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ جب ہماری سیکیورٹی آپ کی ضمانت نہیں تو …

Read More »

پینگوئن کی وائرل ویڈیو نے ماورا حسین کی زندگی کس طرح بدلی؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ پینگوئن کی وائرل سوشل میڈیا ویڈیو نے زندگی کا ایک اہم فیصلہ لینے میں ان کی مدد کی تھی۔ ماورا حسین نے پینگوئن کی وائرل سوشل میڈیا ویڈیو کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا۔ اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جب میں …

Read More »

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے ہرا دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے 211 رنز کا ہدف 18ویں اوور یعنی 197 گیندوں قبل 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستانی ٹیم کے سمیر منہاس نے 39 …

Read More »

ساؤتھ ایشین گیمز کے پاکستان میں انعقاد سے متعلق بڑا فیصلہ

ساؤتھ ایشین گیمز (سیف گیمز) کے پاکستان میں انعقاد سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تاشقند میں ساؤتھ ایشین اولمپک کونسل کا اجلاس ہوا جس میں صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید، وفاقی سیکرٹری آٸی پی سی محی الدین وانی، سیکرٹری جنرل پی او اے خالد محمود بھی شریک ہوئے۔ وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی نے …

Read More »

سانحہ گل پلازہ کے بعد سے ہزاروں گھر گیس بندش سے متاثر، شہریوں کی حکومت سے اپیل

سانحہ گل پلازہ کے بعد مارسٹن روڈ اوراطراف میں گزشتہ 11 روز سے گیس کی سپلائی معطل ہونے سے علاقہ مکینوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گل پلازہ میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد سے مارسٹن روڈ اوراطراف میں گزشتہ 11 روزسے گیس کی سپلائی معطل ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا …

Read More »