پاکستان

ایشیاکپ: بھارتی میڈیا، کرکٹرز، سیاستدانوں کاپاکستان سے نہ کھیلنے کیلئے رونا دھونا شروع

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ٹورنامنٹ کا فیصلہ ہونے پر بھارتی میڈیا سمیت بھارتی کرکٹرز اور سیاستدانوں نے رونا دھونا شروع کردیا۔ بھارتی ایوانوں اور میڈیا پر مودی سرکار سے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بڑھنے لگا ہے۔ بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ بھارتی سرکار ایشیا کپ میں پاکستان کو واک اوور دینے کے حق میں نہیں۔ …

Read More »

حکومت کا الیکٹرک بائیکس 2 سال کی اقساط پر دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پیٹرول اور ڈیزل کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس کو فروغ دینے کے لیے وفاقی حکومت نے ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس 2 سالوں کی اقساط پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس کے لیے اقساط اور سبسڈی اسکیم تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی، وزیر اعظم شہباز شریف یوم آزادی پر …

Read More »

لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی کےشواہد منظرعام پر آگئے، سیکیورٹی ذرائع

لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی کے شواہد منظر عام پر آگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 21 جولائی کو قلات آپریشن میں ہلاک دہشتگرد صہیب لانگو لاپتہ افراد کی لسٹ میں تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان نے دہشتگرد صہیب لانگو عرف عامر بخش کی ہلاکت اور وابستگی کو تسلیم کیا۔ فتنہ الہندوستان سے منسلک میڈیا …

Read More »

بلوچستان میں غیرت کے نام پر سیکڑوں مرد و خواتین کو قتل کیے جانے کا انکشاف

کوئٹہ:(پبلک پوسٹ)بلوچستان میں غیرت کے نام پر سیکڑوں مرد اور خواتین کو قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 6 برس کے دوران غیرت کے نام پر 232 افراد قتل کیے گئے۔غیرت کے نام پر قتل کی تفصیلات میں تنظیم کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نصیرآباد میں …

Read More »

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں اور آلہ کاروں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پہنچے، وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے …

Read More »

چیئرمین ایف بی آر مثبت کوششیں جاری رکھیں، ہم سب ملکر آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں، سینیٹر فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر صاحب آپ اپنی مثبت کوششیں جاری رکھیں ہم سب مل کر آپ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ویلڈن چئیرمین ایف بی آر، مذکورہ FBR کے افسر کو بروقت معطل کر کے نوکری سے برطرفی کی …

Read More »

بلوچستان میں خاتون اور مرد قتل کیس؛ مقتولہ بانو، شوہر اور بچوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

کوئٹہ(پبلک پوسٹ)بلوچستان میں خاتون اور مرد قتل کیس کے سلسلے میں مقتولہ بانو بی بی، اس کے شوہر اور بچوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ڈیگاری میں دہرے قتل کے واقعے کے سلسلے میں مقتولہ بانو بی بی،ان کے شوہر کے شناختی جب کہ بچوں کا ب فارم منظر عام پر آگیا۔ شناختی کارڈ میں مقتولہ بانو بی بی کی …

Read More »

سوات: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے 3 اہم کارندے ہلاک کردیے، کامیاب آپریشن میں اجمل عرف وقاص سمیت 3 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، ویلج ڈیفینس کونسل کے ارکان کے قاتل اجمل کے سر کی …

Read More »

ایف بی آر میں جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری، عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیرِاعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے باعث …

Read More »

خوشاب: اوباش نوجوانوں نے نشہ دے کر 2 سگی بہنوں کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پنجاب کے ضلع خوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں اوباش نوجوانوں نے 2 سگی بہنوں کو نشہ دے کرمبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ متاثرہ لڑکیاں وقوعہ کے وقت گھر میں اکیلی موجود تھیں، ملزمان محمد حسنین، عبدالرؤف، عمر فاروق اور محمد ایوب نے لڑکیوں کو نشہ دے کر باری باری …

Read More »