پاکستان

کراچی؛ سائٹ ایریا میں ڈاکو سے مبینہ پولیس مقابلہ، ایک اہلکار شہید، ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا باوانی چالی میں پولیس مقابلے کے دوران شدید زخمی ہونے والا پولیس اہلکار دورانِ علاج شہید جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو عباسی شہید اسپتال سے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے آغا خان اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ …

Read More »

باجوڑ میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کے گھر کے باہر بم دھماکا

جماعت اسلامی کے نائب امیر اور سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مولانا وحید گل کے گھر کے باہر بم دھماکا ہوا، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکا مولانا وحید گل کی رہائش گاہ کے عین باہر پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں …

Read More »

سرگودھا اور گوادر کے قریب دو مختلف ٹریفک حادثات میں 23 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سرگودھا اور گوادر کے قریب دو مختلف ٹریفک حادثات میں 23 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ گلہ پور بنگلہ کے قریب شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ایک منی ٹرک خشک نہر میں جا گرا۔ ریسکیو حکام کے …

Read More »

سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

سعودی عرب ورک ویزے پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی۔ پاکستان نے تکامول سعودی عرب کے ساتھ اسکل ویریفکیشن پروگرام (ایس وی پی) کے نفاذ کے لیے معاہدہ کیا ہے، جبکہ مملکت کی جانب سے یکم جولائی کو ایس وی پی متعارف کروایا گیا تھا۔ سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند ہنرمند افراد جن میں …

Read More »

اپر چترال میں حادثہ، پاک فوج کی فوری کارروائی، کئی قیمتی جانیں بچا لیں

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)دشوار گزار راستوں اور شدید موسم کے باوجود پاک فوج ہمہ وقت عوامی خدمت کیلئے پرعزم، اپر چترال میں فلائنگ کوچ کو حادثہ، پاک فوج کی بروقت امدادی کارروائی سے کئی قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا۔پشاور سے چترال جانے والی کوچ کو کوراغ کے مقام پر دریا کے کنارے حادثہ پیش آیا، گاڑی میں 13 مسافر سوار …

Read More »

کراچی کے 13 سالہ بچے کی چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے کر او لیول میں اے گریڈ سے تاریخی کامیابی

چیٹ جی پی ٹی اور عصر حاضر کی جدت کے بعد کراچی کے 13 سالہ طالب علم نے کم عمری میں او لیول امتحانات میں امتیازی نمبروں سے تاریخی کامیابی حاصل کر کے سب کو حیران کردیا۔ سید محمد عبیر نے صرف 13 سال کی عمر میں کیمبرج کے امتحانات میں امتیازی نمبرز سے کامیابی حاصل کر کے پہلے کم …

Read More »

اگلے ماہ ایک ساتھ 4 روزہ طویل تعطیلات

لاہور : فروری کے پہلے ہفتے میں اضافی تعطیل دینے کی تجویز زیر غور ہے ، جس کے بعد شہریوں کو 4 چار روزہ تعطیلات ملنے امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے شہریوں کو فروری کے پہلے ہفتے میں بسنت کے موقع پر طویل ویک اینڈ ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہر میں چار …

Read More »

ترسیلات زر بھیجنے اور وصولکرنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری

کراچی (پبلک پوسٹ): اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی جو اہل خانہ کو ترسیلات زر بھیجتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں کو ’راست‘ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ ترسیلات زر بھیجنے اور وصول کرنے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ واضح رہے کہ ’راست‘ جدید ادائیگیوں …

Read More »

وفاقی و صوبائی وزرا سمیت 159 اراکین کی رکنیت معطل، حافظ نعیم کا نام بھی شامل

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کروانے پر 159 ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔ قومی اسمبلی کے 32، پنجاب اسمبلی کے 50، سندھ اسمبلی کے 33، کے پی اسمبلی کے 28، بلوچستان اسمبلی کے 7 اور سینیٹ کے 9 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔ رکنیت معطل ہونے والے اراکین میں وفاقی …

Read More »

شہباز شریف نے ’’وزیراعظم صحت کارڈ‘‘ کا اجرا کردیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم نے اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کے لیے مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے والے وزیراعظم صحت کارڈ پروگرام کا باقاعدہ اجرا کردیا۔ وزیراعظم صحت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صحت کارڈ کا اجرا عوامی فلاح کے عزم کا تسلسل ہے اور حکومت عوام …

Read More »