کراچی

کورنگی صنعتی ایریا: پارکو پائپ لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام،4 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں پارکو کی پائپ لائن سے تیل چوری کی ایک اور واردات کا انکشاف ہوا ہے، جہاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منظم گروہ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس حکام کے مطابق اس کیس میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو تیل چوری میں ملوث تھے۔ ملزمان نے …

Read More »

کراچی: پاکستان اسٹیل مل سے کروڑوں روپے مالیت کی مشینری کی چوری ناکام، 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا

کراچی کے علاقے بن قاسم میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل مل سے کروڑوں روپے مالیت کی 36,000 کلو وزنی مشینری کی چوری کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں اسٹیل مل کا ایک ملازم بھی شامل ہے۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق ملزمان قیمتی …

Read More »

نیپا چورنگی حادثہ: کمسن ابراہیم کی ہلاکت پر میئر کراچی و دیگر کے خلافمقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

سیشن عدالت شرقی میں نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر کمسن ابراہیم کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر میئر کراچی، متعلقہ ٹاؤن چیئرمین، واٹر بورڈ اور بی آر ٹی کنٹریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی نے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کروا …

Read More »

منگھوپیر میں ٹرک کی ٹکر سے 4 سالہ بچی جاں بحق ڈرائیور فرار

کراچی: منگھوپیر کے علاقے میں گرم چشمہ کے قریب گزشتہ روز ایک افسوسناک حادثے میں 4 سالہ بچی نور صبا جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جانبر نہ ہو سکی۔ حادثے کے فوراً بعد پولیس …

Read More »

کیماڑی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن،14 مشتبہ افراد حراست میں،

کراچی کے علاقے کیماڑی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ تین جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئیں۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری نفری نے شیر شاہ، مدینہ کالونی …

Read More »

قوالی کے بے تاج بادشاہ امجد صابری کی55ویں سالگرہ،آواز آج بھی دلوں میں زندہ

قوالی کی دنیا میں اپنی منفرد اور روح پرور آواز سے پہچان بنانے والے عظیم قوال امجد صابری کی آج 55ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اگرچہ وہ آج ہمارے درمیان موجود نہیں، لیکن ان کا فن، عقیدت سے لبریز کلام اور یادیں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ مشہور صابری قوال گھرانے میں پیدا ہونے والے امجد …

Read More »

کراچی: موبائل پیکج نہ کروانے پر لڑکی کی خودکشی،تحقیقات جاری

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج میں 15 سال کی لڑکی کی مبینہ خودکشی کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، پولیس نے اہلخانہ کے ابتدائی بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق والدہ کا دعویٰ ہے کہ بیٹی نے موبائل پیکج کروانے کا کہا تھا، والدہ کی جانب سے انکار پر بیٹی نے خودکشی کی۔ اہلخانہ کا …

Read More »

کراچی؛ 25 اہم سڑکوں پر دو اور چار سیٹر رکشہ چلانے پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

کراچی(پبلک پوسٹ)شہر کی 25 اہم سڑکوں پر دو اور چار سیٹر رکشے چلانے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ شہری انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کی روانی میں بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت 21 فروری تک 25 مصروف سڑکوں پر دو اور چار سیٹر رکشوں …

Read More »

کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں استعمال شدہ کپڑوں کی فیکٹری میں آگ، ریسکیو آپریشن جاری

کراچی کے علاقے لانڈھی، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ایک لنڈا (استعمال شدہ کپڑوں) کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فیکٹری میں کام کرنے والے افراد …

Read More »

کراچی: جیکسن میں پولیس کی بڑی کارروائی، غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ ناکام،لاکھوں روپے مالیت کی بوتلیں برآمد

کراچی کے علاقے جیکسن میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کارروائی کے نتیجے میں 300 سے زائد غیر ملکی نان کسٹم شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت 75 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی …

Read More »