قوالی کی دنیا میں اپنی منفرد اور روح پرور آواز سے پہچان بنانے والے عظیم قوال امجد صابری کی آج 55ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اگرچہ وہ آج ہمارے درمیان موجود نہیں، لیکن ان کا فن، عقیدت سے لبریز کلام اور یادیں آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ مشہور صابری قوال گھرانے میں پیدا ہونے والے امجد …
Read More »کراچی
کراچی: موبائل پیکج نہ کروانے پر لڑکی کی خودکشی،تحقیقات جاری
کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج میں 15 سال کی لڑکی کی مبینہ خودکشی کے واقعے کی تفتیش جاری ہے، پولیس نے اہلخانہ کے ابتدائی بیانات قلمبند کرلیے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق والدہ کا دعویٰ ہے کہ بیٹی نے موبائل پیکج کروانے کا کہا تھا، والدہ کی جانب سے انکار پر بیٹی نے خودکشی کی۔ اہلخانہ کا …
Read More »کراچی؛ 25 اہم سڑکوں پر دو اور چار سیٹر رکشہ چلانے پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری
کراچی(پبلک پوسٹ)شہر کی 25 اہم سڑکوں پر دو اور چار سیٹر رکشے چلانے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ شہری انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کی روانی میں بہتری کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت 21 فروری تک 25 مصروف سڑکوں پر دو اور چار سیٹر رکشوں …
Read More »کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں استعمال شدہ کپڑوں کی فیکٹری میں آگ، ریسکیو آپریشن جاری
کراچی کے علاقے لانڈھی، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ایک لنڈا (استعمال شدہ کپڑوں) کی فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فیکٹری میں کام کرنے والے افراد …
Read More »کراچی: جیکسن میں پولیس کی بڑی کارروائی، غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ ناکام،لاکھوں روپے مالیت کی بوتلیں برآمد
کراچی کے علاقے جیکسن میں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس کارروائی کے نتیجے میں 300 سے زائد غیر ملکی نان کسٹم شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت 75 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی …
Read More »کراچی: کسٹمز انفورسمنٹ کی بڑی کارروائی، نادرن بائی پاس سے کروڑوں روپے مالیت کا ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول و ڈیزل ضبط
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے نادرن بائی پاس پر انٹیلیجنس بیسڈ طویل دورانیے کی کارروائی کے دوران ایرانی اسمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران پیٹرول پمپس کی آڑ میں قائم پانچ ڈمپنگ پوائنٹس پر چھاپے مارے گئے جہاں سے بھاری مقدار میں اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات برآمد ہوئیں۔ کسٹمز …
Read More »کورنگی میں دکان لوٹنے کی سنگین واردات ،فائرنگ سے دکاندار زخمی ڈاکو ہر سال دسمبر میں اسی دکان کو لوٹتے ہیں
کراچی(پبلک پوسٹ)شہر قائد میں ہر سال دسمبر میں ایک ہی دکان لوٹنے کے سلسلے کی تازہ واردات کے دوران فائرنگ سے دکاندار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں دکاندار اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دکاندار پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ، جس کے دوست نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ …
Read More »کراچی: تاجروں اور بلڈرز سے بھتہ وصولی کے بڑھتے واقعات،بیرونِ ملک سے فون کالز کے ذریعے دھمکیاں
کراچی میں تاجروں اور بلڈرز سے بھتہ وصولی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے حوالے سے پولیس کی تفصیلی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں تاجروں سے بھتہ وصولی کی فون کالز ایران، دبئی، نائیجیریا اور فلپائن میں رجسٹرڈ موبائل فونز سے کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے پراپرٹی ڈیلرز سے بھتہ …
Read More »میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی بیرونِ ملک سفر سے روک دیے گئے،ایئرپورٹ سے آف لوڈ
میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی کو بیرونِ ملک سفر سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افضل زیدی آج صبح ترکیے جانے کے لیے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تھے، تاہم اسٹاپ لسٹ میں نام شامل ہونے کے باعث انہیں آف لوڈ کر دیا گیا۔ امیگریشن حکام نے تصدیق کی ہے کہ میونسپل کمشنر کراچی کا نام اسٹاپ لسٹ میں موجود …
Read More »کراچی: غیرقانونی کال سینٹر اور فراڈ کیس،15 غیرملکیوں سمیت 34 ملزمان جیل منتقل
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے غیرقانونی کال سینٹر چلانے اور فراڈ کے الزامات میں گرفتار 15 غیرملکیوں سمیت 34 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے تمام ملزمان کو ڈیفنس کے مختلف علاقوں سے گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی …
Read More »
THE PUBLIC POST