کھیل

کامران اکمل نے ٹیم سلیکشن کے غیر شفاف عمل پر سوال اٹھا دیے

لاہور(پبلک پوسٹ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے سلیکشن کے غیر شفاف عمل پر سوال اٹھا دیے۔ پروگرام ’’اسپورٹس ورلڈ‘‘ میں کامران اکمل نے کہا کہ ہر 4 ماہ بعد کپتان، سلیکٹر، کوچ سب کچھ بدل رہا ہے، کوئی ایک نظام نظر نہیں آتا، نہ کوئی ایسا ہے جو معاملات کو درست سمت میں لے جائے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر …

Read More »

پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو کن مزاحیہ ناموں سے پکارتے ہیں؟

لاہور(پبلک پوسٹ)سلمان علی آغا نے پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ دلچسپ انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ کون سے کھلاڑی کو کس ’نک نیم‘ سے پکارا جاتا ہے۔ انہوں نےبتایاکہ صائم ایوب کو نولک شاٹ، سعود شکیل کو چوڑا کہتے ہیں کیوں اس کا ایٹی ٹیوڈ نیکسٹ لیول ہے۔ بابر اعظم نے اس کانام چھوٹا ڈان رکھا …

Read More »

ارشد ندیم کا سوئٹزرلینڈ کےمقابلے میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے سوئٹزرلینڈ کے مقابلے میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کا ایونٹ میں نے مس کر دیا ہے، اب میں سیدھا ٹریننگ کے لیے انگلینڈ جا رہا ہوں، انگلینڈ میں ٹریننگ کے بعد 16 اگست کو پولینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں …

Read More »

ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر خاموشی توڑ دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر خاموشی توڑ دی۔ ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے، انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار یووراج سنگھ کی فلاحی تنظیم کے لیے لندن میں منعقدہ فنڈ ریزنگ ڈنر تقریب میں کیا جہاں دنیا بھر سے موجودہ اور …

Read More »

لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف شاہین آفریدی کی ٹیم میں عدم شمولیت پر بول پڑے

پاکستان سپر لیگ 10 کی چیمپئن لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایک اچھے کرکٹر ہیں، انہوں نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر کے اپنی اہلیت تسلیم کرائی ہے۔ اپنی طرز کے بہترین کرکٹر کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونا چاہیے۔ این ای ڈی یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ پر …

Read More »

حسن علی نے ’’کنگ کرلے گا‘‘ جملہ کیوں کہا تھا؟ وضاحت سامنے آگئی

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ بابر اعظم نے اپنی کارکردگی اور رویے سے ثابت کیا کہ وہ اس دور کے سب سے بہترین بیٹر ہیں، ہم سب نے ہی انھیں ’’کنگ‘‘ کا لقب دیا۔ پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ اگرچہ …

Read More »

اے سی سی اجلاس ڈھاکا میں منعقد کرنے پر بھارت کا اعتراض، وجہ سامنے آگئی

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس ڈھاکا میں رکھنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کسی اور جگہ منتقل کرنے کی درخواست کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے اے سی سی کا اجلاس ڈھاکا سے منتقل کرنے کا لیٹر لکھا ہے جس میں موقف اپنایا ہے کہ بنگلا دیش کے سیاسی …

Read More »

یاس دیال نے جنسی استحصال کے الزام پر خاموشی توڑ دی، خاتون پر چوری اور فراڈ کا الزام

نیو دہلی(پبلک پوسٹ)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کی فاتح ٹیم رائل چیلنجرز بنگلورو کے فاسٹ بولر یاس دیال نے جنسی استحصال کا الزام لگانے والی خاتون کیخلاف جوابی مقدمہ کی درخواست دے دی۔ گزشتہ دنوں غازی آباد کی ایک خاتون نے یاس دیال پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی استحصال کا الزام لگاتے ہوئے انکے خلاف ایف …

Read More »

آئی سی سی کی نئی رینکنگ، ہیری بروک نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے

آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ون ڈے کی نئی پلیئر رینکنگ جاری کردی جس میں بیٹنگ، بولنگ اور آل راؤنڈر کیٹیگریز میں کئی بڑی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ ایجبسٹن ٹیسٹ میں 158 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے انگلش بیٹر ہیری بروک نے ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر کا اعزاز جو روٹ سے چھین لیا۔ تازہ رینکنگ …

Read More »

اختلافات یا کچھ اور،شعیب ملک کے بعد مزید دو مینٹورز پی سی بی سے الگ

لاہور(پبلک پوسٹ)آل راؤنڈر شعیب ملک کے بعد پی سی سی کے ساتھ وابستہ مزید دو مینٹورز ثقلین مشتاق اور وقار یونس بورڈ سے الگ ہوگئے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد اور مصباح الحق نیشنل کرکٹ اکیڈمی کیلیے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی اور جنرل منیجر ڈومیسٹک جنید ضیا نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گزشتہ روز …

Read More »