پاکستان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست کو چھٹی کا اعلان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان نوازمیمن نے 13 اگست کی چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 13 اگست کو عوامی تعطیل کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں تمام نجی ادارے، اسکول، کالجز، جامعات اور نجی کاروباری اِدارے اور دفاتر بند رہیں …

Read More »

لاہور: بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والاملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک

بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جارہے تھے۔ اس دوران 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ …

Read More »

5 ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے: آڈٹ رپورٹ

سری لنکا، بنگلادیش، عراق، سوڈان اور گنی بساؤ پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق حکومت سری لنکا، بنگلادیش، عراق، سوڈان اور گنی بساؤ سے 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز ریکور کرنے میں ناکام رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے 80 اور 90 کی دہائی میں ان ممالک کو ایکسپورٹ کریڈٹ دیا تھا۔ آڈٹ …

Read More »

شہرِ قائد کے لیے خوش خبری: 22سال بعد پانی  کے بڑے منصوبے کی تعمیر مکمل

کراچی(پبلک پوسٹ)شہر قائد کے عوام کے لیے خوشی کی خبر ہے۔ 22 سال بعد نیو حب کینال کی تعمیر مکمل ہوگئی۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کے مطابق 2 دہائیوں بعد کراچی میں پانی کا بڑا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے، جس کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بدھ کے روز کریں گے۔ 22.8 کلومیٹر طویل نیو حب …

Read More »

حکومت سندھ کا کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق بڑا اعلان

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے بڑا اعلان کر دیا۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سستی بجلی کے نرخ کے الیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے۔ …

Read More »

انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عدالت نے 9 مئی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا، عدالت نے سپریٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا …

Read More »

پاکستان اور ٹرمپ حکومت کی بڑھتی قربت نے بھارت کی تشویش میں اضافہ کردیا، فنانشل ٹائمز

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)عالمی شہرت یافتہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں غیر متوقع بہتری آئی ہے، جس نے بھارت کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ یہ پیشرفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سفارتی رابطوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم …

Read More »

لاہور:9 مئی مقدمات میں بڑی پیشرفت، پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کر دیے، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے …

Read More »

ایم کیو ایم اور قیدی 804 میں کوئی فرق نہیں، بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب ملے گا، شرجیل میمن

کراچی(پبلک پوسٹ)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور قیدی نمبر 804 میں کوئی فرق نہیں، بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ میں انتھونی نوید کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اہم قرارداد پیش کی۔ پاکستان کے …

Read More »

بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کر کے جنگ چھیڑی اور پھر پاکستان نے اسے مکمل کیا، بلاول بھٹو

کراچی (پبلک پوسٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کر کے جنگ شروع کی مگر پھر اسے مکمل پاکستان نے کیا۔ بھٹ شاہ میں شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں جنگ چھیڑی اور …

Read More »