پاکستان

جعفر ایکسپریس واقعہ، پی ٹی آئی کا وزیر داخلہ اور دفاع کو عوامی کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف نے جعفر ایکسپریس سانحے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ اور دفاع کو عوامی کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کردیا۔بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر کالعدم تنظیم کے حملے پر پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے پارٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا۔ اعلامیے میں پاکستان …

Read More »

اڈیالہ جیل کے دروازے پر پی ٹی آئی وکلا اور عمران خان کی بہن علیمہ خان کے درمیان شدید تلخ کلامی

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے داخلی دروازے پر پی ٹی آئی کے وکلا اور عمران خان کی بہن علیمہ خان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں علیمہ خان سمیت دیگر بہنوں کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ختم ہوئی تو اڈیالہ کے داخلہ گیٹ پر علیمہ خان کی وکلاء رہنماؤں کے ساتھ …

Read More »

صدر زرداری نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے پر حکومت کو خبردار کردیا، بلاول بھٹو

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خیبر پختوںخوا میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر اگر صوبائی حکومت کچھ نہیں کرتی تو وفاق کو کام کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے حوالے آج مشاورت کرے گی جب کہ صدر نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے یکطرفہ …

Read More »

کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین پر فائرنگ، ڈرائیور شدید زخمی، مسافر یرغمال

کوئٹہ(پبلک پوسٹ)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث ڈرائیور زخمی ہوگیا، دہشت گردوں نے مچھ کی پہاڑیوں میں ٹرین روک دی جب کہ مسافروں کو یرغمال بنانے کی اطلاعات ہیں۔ آج صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی، جب ٹرین پیرو گنڈالہ کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم …

Read More »

وزیراعظم کی دانش یونیورسٹی کو  عالمی معیار کی ٹیکنیکل اینڈ اپلائیڈ یونیورسٹی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی آف اپلائیڈ اینڈ ایمرجنگ سائنسز کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران انہوں نے دانش یونیورسٹی کو عالمی معیار کی ٹیکنیکل اینڈ اپلائیڈ یونیورسٹی بنانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دانش یونیورسٹی ایک …

Read More »

آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)بین الاقوامی مالیات فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی جس پر آئندہ ماہ فیصلہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی نرخوں میں 1 سے 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے، نیپرا اور وزارت توانائی کو نرخوں میں کمی کا اختیار مل گیا۔ ڈسکوز کی نجکاری میں تاخیر پر …

Read More »

پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست استعفیٰ دے دیا، انھوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو دیا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ …

Read More »

سندھ میں سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ

کراچی (پبلک پوسٹ)حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سرکاری ملازمین کی سہولت کے لیے کیا گیا تاکہ وہ عید کی تیاری کرسکیں۔اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں21 …

Read More »

چیئرمین پی سی بی کو 3 عہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شاہد آفریدی

سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں آئی سی سی کا میزبان کو اسٹیچ پر نہ بلانا بڑا سوال ہے، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو اپنے تین عہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے محمد رضوان کوٹی 20 ٹیم کا کپتان …

Read More »

آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں، عمر ایوب

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ صدر مملکت اور پیپلز پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، آصف زرداری ہو یا بلاول بھٹو دونوں سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر …

Read More »