پاکستان

جنوبی وزیرستان: اپر جنڈولہ قلعے پر خود کش دھماکا، فورسز کی جوابی فائرنگ میں متعدد خوارج ہلاک  

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے اپر جنڈولہ قلعے پر خود کش دھماکا ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ سے متعدد خوارج ہلاک ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ خود کش تھا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان …

Read More »

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستان

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں جعفر ایکسپریس کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ملک سے باہر دہشت گردوں کا پلان تھا، افغان حکومت پر زور دیتے ہیں کہ …

Read More »

فوج قربانیاں دے رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا جعفر ایکسپریس آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید مسافروں اور ایف سی اہلکاروں کے اہل خانہ سےتعزیت کیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ ہماری فوج قربانیاں دے رہی ہے، فورسز نے جس طرح جعفر ایکسپریس کے …

Read More »

عالمی طاقتیں اور پاکستان کے دشمن ہماری نااتفاقی کا فائدہ اٹھارہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی طاقتیں، دہشت گرد اور پاکستان کے دشمن ہماری نااتفاقی کا فائدہ اٹھارہے ہیں، مذہب اور آزادی کےنام پر دہشتگردی کرنےوالے اپنے حقوق کےلیے نہیں خون خرابےکےلیے لڑ رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں سانحہ جعفر ایکسپریس کے حوالے سے بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری …

Read More »

پاکستان سرحد پار دہشتگردی کا شکار، جعفر ایکسپریس پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہے، جبکہ اس واقعے کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی …

Read More »

کراچی میں پی ٹی آئی مرکز ’انصاف ہاؤس‘ کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا گیا

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کی ضلعی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکز انصاف ہاؤس کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا ہے، ارسلان خالد نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی۔رینٹ کنٹرولر کورٹ نے انصاف ہاؤس کے کرائے کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر مختصر حکم جاری کردیا، عدالت نے انصاف ہاؤس …

Read More »

جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب بھی دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال ہیں، وزیر ریلوے

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب تک یرغمال ہیں، جنہیں دہشت گردوں کے چنگل سے نکالنے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔وزیر ریلوے کو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ٹیلیفون کیا اور جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کی مذمت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار …

Read More »

سندھ حکومت کا سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو پرائمری تا یونیورسٹی مفت تعلیم دینے کا اعلان

سندھ حکومت نے سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے پرائمری سے یونیورسٹی تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں سینٹرل جیل کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ اور وزیر جیل خانہ جات حسن علی زرداری نے بھی شرکت کی۔پروگرام انچارج پروفیسر معراج …

Read More »

حکومت پنجاب کا غیرمسلم شہریوں کو مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)حکومت پنجاب نے غیرمسلم شہریوں کو مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مارچ اور اپریل کے مہینوں میں مختلف مذاہب کے بڑے تہوار آرہے ہیں، رمضان المبارک کے بعدمسلمان عید منائیں گے۔اس کے علاوہ ہندو برادری 13 اور 14 مارچ کو ہولی کا تہوار منائیگی، سکھ برادری 14 اپریل کو خالصہ …

Read More »

کراچی؛ گھر میں گھس کر فائرنگ سے میاں بیوی قتل؛ تعلق افغانستان سے تھا

کراچی(پبلک پوسٹ)سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر افغان بستی کچی آبادی میں نامعلوم مسلح ملزم نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے میاں بیوی کوقتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقتولین میاں بیوی کا آبائی تعلق افغانستان سے تھا۔ منگل اوربدھ کی درمیانی شب سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے الآصف اسکوائر افغان بستی کچی آبادی میں نامعلوم مسلح ملزم نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے میاں …

Read More »