دنیا

امریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ،حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیں

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے ایران کے خام تیل لے جانے والے 5 بحری جہاز تباہ کردیے سینٹکام کے مطابق ایرانی آئل ٹینکرز کے خلاف کارروائی پاسداران انقلاب کی جانب سے دو روز کے دوران امریکی جنگی بحری جہاز کو دو مرتبہ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کے بعد کی گئی۔ امریکی …

Read More »

ایران کا امریکی خودکار آبدوز پکڑنے کا دعویٰ،آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر امریکی فوج کی ایک جدید بغیر پائلٹ آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سرکاری خبر رساں ادارے سپاہ نیوز کے مطابق زیرِ آب امریکی ڈرون آبدوز کو ایک پیچیدہ خفیہ کارروائی کے دوران آبنائے ہرمز کے داخلی راستے سے قبضے میں لیا گیا۔ ایران نے پکڑی گئی …

Read More »

نیویارک کے پہلے مسلم میئر نائن الیون سے متعلق اہم دستاویزات پہلی بار منظرعام پر لے آئے

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کے بعد شہریوں کو گراؤنڈ زیرو کے قریب زہریلی ہوا کے خطرات سے متعلق درست معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے 9/11 حملوں سے متعلق ایک لاکھ 70 ہزار نئی دستاویزات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکام نے عوام …

Read More »

نیتن مشکل میں، حماس حملے کی نئی رپورٹ سامنے آنے پر اپوزیشن نے استعفیٰ مانگ لیا

اسرائیلی اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو وزارتِ عظمیٰ کے منصب کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کے بارے میں قبل از وقت آگاہ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس مبینہ وارننگ کو خاطر میں نہ لایا۔ اسرائیلی اخبار ہاآرتص نے اپنی ایک رپورٹ میں، …

Read More »

شہریوں اور تنصیبات پرحوثیوں کے حملے جاری رہے تو سنگین نتائج ہونگے: سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب نے حوثیوں کو بے گناہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے جاری رہنے کی صورت میں سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔ سعودی وزارت خارجہ نے اپنے شہروں پر یمنی حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 73 شہری زخمی ہوئے۔ سعودی وزارت خارجہ نے بحیرۂ احمر …

Read More »

ایران پر فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گر جائیں گی: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی فتح کے بعد تیل کی قیمتوں میں بہت تیزی سے کمی آئے گی۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنگ میں کامیابی کے بعد پیٹرول کی قیمت 3 ڈالرز فی گیلن تک پہنچ جائے گی اور بعد ازاں …

Read More »

مدینہ سے کراچی کے لیے سستی ایئرلائن کی پروازوں کا آغاز

سعودی عرب کی کم لاگت فضائی کمپنی فلائی آڈیل نے مدینہ منورہ اور کراچی کے درمیان اپنی نئی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت دونوں شہروں کے درمیان ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی۔ نئی سروس کا آغاز اتوار کو ہوا اور مدینہ سے آنے والی پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی۔ نئی پروازوں کے لیے …

Read More »

اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد

آسٹریا میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی 14 سال سے کم عمر بچیوں کے اسکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس قانون …

Read More »

شادی کی تقریب میں قیامت صغریٰ،22 افراد جل کر کوئلہ بن گئے

کنشاسا : کانگو میں شادی کی خوشیاں اچانک ماتم میں بدل گئیں، خوفناک آتشزدگی سے 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی جبکہ اکثر لوگ دھویں میں پھنس گئے۔ جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں شادی کی تقریب کے دوران خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثہ گزشتہ شب پیش آیا، جب …

Read More »

نیپال: 9 دن سے سرنگ میں پھنسے 2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا

نیپال میں سیلاب کے نیتجے میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹس سے منسلک ایک سرنگ میں پھنسے سینکڑوں افراد میں سے 2 کو 9 روز بعد زندہ نکال لیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 26 اگست کو دریائے تریشولی کے بالائی حصے میں گلیشیئر ٹوٹنے کے بعد آنے والے برف، چٹانوں اور کیچڑ کے ریلے نے وادی میں بڑے …

Read More »