بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (ایس اینڈ پی) گلوبل نے پاکستان کی طویل مدتی انسٹرومنٹس کریڈٹ ریٹنگ منفی بی سے بڑھا کر بی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس بہتری کے ساتھ پاکستان تقریباً آٹھ برس بعد دوبارہ بی کیٹیگری میں شامل ہو گیا ہے اس سے قبل پاکستان 31 اکتوبر 2016 سے 3 فروری 2019 …
Read More »Tag Archives: پاکستان
پاکستان خلیجی ممالک کیلئے امریکی سیکیورٹی کا متبادل بن سکتا ہے: بھارتی دفاعی تجزیہ کار
سینئر بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی کا کہنا ہے کہ مغربی ایشیاء میں پاکستان کا اثر و رسوخ بڑھا ہے جس کے باعث وہ خلیجی ممالک کی سلامتی میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پراوین ساہنی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں خطے کی موجودہ صورتِ حال کے بارے میں اپنی …
Read More »ہم ہر سال نیوزی لینڈ سے زیادہ آبادی پیدا کر رہے ہیں، وفاقی وزیر صحت
اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان آج 26 کروڑ کی آبادی سے تجاوز کرچکا ہے، ہم ہر سال نیوزی لینڈ سے زیادہ آبادی پیدا کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 2030 تک ہم آبادی کے لحاظ سے چوتھا بڑا ملک بننے جا رہے ہیں، …
Read More »پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 328 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ …
Read More »چینی کمپنی کی پاکستان کے انفرا اسٹرکچر شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
اسلام آباد: چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان کے انفراسٹرکچر شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر منصوبوں کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے شینڈونگ ہائی سپیڈ گروپ …
Read More »پاکستان کینیڈا کا زراعت و تجارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،انسداد دہشتگردی، کشمیر، سندھ طاس معاہدے پر گفتگو
اسلام آباد: کینیڈا کی وزیر خارجہ نے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا، ملاقاتوں میں انسداد دہشت گردی، افغانستان سے دراندازی، کشمیر کی صورتحال اور سندھ طاس معاہدے پر گفتگو ہوئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کینیڈا کی وزیر …
Read More »سری لنکا کیخلاف قومی ویمنز اسکواڈز کا اعلان،ٹی20 ٹیم میں 8 نئی تبدیلیاں
لاہور: پاکستان ویمنز سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف آئندہ ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے 15،15 رکنی قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور سری لنکا ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز 23 جولائی سے 4 اگست تک ہمبنٹوٹا میں کھیلی جائے گی۔ ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی …
Read More »کئی سالوں بعد پہلی بارنیشنل انڈر-21 ویمنز ہاکی چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں خواتین کی ہاکی کے فروغ کے لیے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد اسلام آباد میں پہلی بار ‘نیشنل انڈر-21 ویمنز ہاکی چیمپئن شپ’ کا کامیاب انعقاد کیا گیاجس میں ملک بھر سے 16 ٹیموں کی تقریباً 300 باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں …
Read More »انیقہ معراج مس ورلڈ 2026ء مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار
مس ورلڈ پاکستان 2026ء کا تاج پہننے والی انیقہ معراج پہلی بار مس ورلڈ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ انیقہ معراج رواں سال ویتنام میں منعقد ہونے والے مس ورلڈ فیسٹیول کے 75 ویں سالگرہ ایڈیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، یہ مس ورلڈ مقابلے کی تاریخ میں پاکستان کی پہلی شرکت ہو گی۔ مس ورلڈ کی …
Read More »پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان فارما کے شعبے میں 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے
اسلام آباد: پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان فارماسیوٹیکل سے متعلقہ شعبوں میں 44 کروڑ ڈالرز سے زائد مالیت کے 9 معاہدے ہوئے ہیں، ان میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری، بائیو ٹیکنالوجی، ادویات کی تیاری، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور ہیپاٹائٹس سے بچاؤ سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔ یہ معاہدے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ …
Read More »
THE PUBLIC POST