Tag Archives: پاکستان

پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدہ: عالمی میڈیا نے پیشرفت کو خطے کیلئے اہم قرار دے دیا

پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی دفاعی معاہدے نے عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں نئی جہت متعارف کروا رہا ہے اور اس کے اثرات بھارت سمیت پورے خطے پر پڑ سکتے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے تجزیہ …

Read More »

بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد ہیں۔ جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت میں پُرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی …

Read More »

مسلسل اس ایشو کو دیکھ رہے تھے،اللّٰہ نے پاکستان کی عزت رکھی، محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد کہا ہے کہ کئی لوگوں نے میچ ریفری کے معاملے میں تعاون کیا، مسلسل اس ایشو کو دیکھ رہے تھے،خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ کیا فیصلہ ہوگا، اللہ نے پاکستان کی عزت رکھی، سابق چیئرمین پی …

Read More »

دبئی: پاکستان ٹیم کے منیجر کی زخمی سری لنکن امپائر کی اسپتال میں عیادت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہوئے میچ میں بال لگنے سے زخمی ہونے والے سری لنکن امپائر روچیرا پلیاگُروگے کی اسپتال میں عیادت کی۔ ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ نے چیئر مین پی سی بی اور صدر اے سی سی محسن نقوی اور ٹیم کی …

Read More »

پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص واقعہ کا ردعمل نہیں، سعودی اعلیٰ عہدیدار

پاکستان اور سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں “اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے” (SMDA) پر دستخط کردیے۔ اس معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے۔ سعودی اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ یہ معاہدہ کسی مخصوص واقعے کا ردِعمل نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے۔ ان …

Read More »

’’پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب‘‘ قکا ولی عہد سے اظہارِ تشکر

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں اپنے عزیز بھائی شہزادہ محمد بن سلمان، ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیر اعظم کی جانب سے پرجوش اور والہانہ استقبال پر بہت متاثر ہوا ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے …

Read More »

گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ: پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان سمیت 16 ممالک نے غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس قافلے کے خلاف کسی بھی غیر قانونی یا پرتشدد اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مشترکہ بیان پاکستان، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائشیا، مالدیپ، …

Read More »

متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی پاکستان مخالف پوسٹ؛ حقیقت سامنے آگئی

ایشیا کپ 2025 کے دوران پاکستان اور بھارت کے میچ میں متنازع فیصلے کے بعد ایکس (سابق ٹوئٹر) پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے نام سے ایک اکاؤنٹ سامنے آیا، جس سے پاکستان مخالف پوسٹس کی گئیں۔ ان پوسٹس میں پائیکرافٹ کو اپنے فیصلے پر ڈٹے رہنے اور پاکستانی کھلاڑیوں پر تنقید کرتے دکھایا گیا۔ تاہم تحقیقات سے یہ بات …

Read More »

ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی بہتر معاشی کارکردگی کی تصدیق کی ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی بہتر معاشی کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک میں اقتصادی استحکام کے لیے کوشاں ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ترسیلاتِ زر …

Read More »

ایشیا کپ: پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان

کراچی(پبلک پوسٹ)ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی پاکستان کے مطالبے پر درمیانی راستہ نکالنے کے لیے کوشاں ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی خط پر آج رسپانس متوقع ہے، پاکستان نے میچ ریفری پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ بھارتی …

Read More »