پاکستان

پی ٹی آئی نے عوام کو کل اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے پنجاب کی عوام کو اڈیالہ پہنچنے کی کال دے دی۔ عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ پنجاب سے میری گزارش ہے کہ 25 نومبر بروز منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب نے ایک آواز بن کر خان کی بہادر فیملی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ انہوں …

Read More »

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم، جنرل ساحر شمشاد ذمےداریوں سے سبکدوش

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہوگیا جب کہ جنرل ساحر شمشاد اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوگئے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و …

Read More »

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی تعداد 54 لاکھ سے زائد،خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ

سعودی محکمہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں اندرون و بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ بیرون ملک سے آئے زائرین میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ رہی۔ مدینہ منورہ میں آنے والے زائرین کی مجموعی تعداد 3.767 ملین رہی، جن میں بیرون ملک سے آنے …

Read More »

ایران کی سپریم سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اہم اور غیر معمولی دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان کے ایک تاریخی اور غیر معمولی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ، مضبوط اور آزمودہ تعلقات کو ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں لے جانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ ایرانی سفارت خانہ کے مطابق بدلتے ہوئے عالمی حالات، علاقائی صورتحال …

Read More »

میئر کراچی: گرین اور ریڈ لائن منصوبے جلد شہریوں کے لیے سہولت فراہم کریں گے

کراچی (پبلک پوسٹ )میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گرین لائن بس منصوبے کی تعمیر کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، لیکن کام مکمل ہونے کے بعد عوام کے لیے سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبہ شروع کرتے وقت کے ایم سی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا، تاہم اب تمام مسائل …

Read More »

پاکستان ہندو کونسل کا بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق بیان کی شدید مذمت

پاکستان ہندو کونسل (Pakistan Hindu Council) نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ کے بارے میں متنازعہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ، کونسل کے پیٹرن ان چیف ڈاکٹر رامیش کمار وانووانی نے کہا ہے کہ یہ بیانات “غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز، بچکانے اور بیوقوفانہ” ہیں۔ کونسل نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی ہندو …

Read More »

کراچی میں کانگو وائرس کے دو کیسز،محکمہ لائیو اسٹاک نے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی میں کانگو وائرس کے دو کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ لائیو اسٹاک سندھ نے شہر بھر میں ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو کے مطابق متاثرہ دونوں مریضوں کا تعلق ضلع غربی سے ہے۔ ڈاکٹر حزب اللہ کے مطابق نوجوان محمد امین کو سندھ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں …

Read More »

اسلام آباد کے مساج سینٹر میں نوجوان لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف، ویڈیو وائرل

اسلام آباد میں تھانہ لوئی بھیر کے علاقے میں نوجوان لڑکی پر تشدد کا سنگین واقعہ پیش آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ایک مساج سینٹر میں لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ مبینہ طور پر مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد نے نوجوان لڑکی پر تشدد کیا، …

Read More »

وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان،22 دسمبر سے 4 جنوری تک کارروائیاں معطل

وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت عدالت 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک بند رہے گی، جبکہ 5 جنوری 2026 سے معمول کی سماعتیں دوبارہ شروع ہوں گی۔ جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن میں …

Read More »

پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر پینل درآمد کرنے والا ملک،بڑے شہروں میں پہلی بار منفی طلب کا خدشہ

لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت پاکستان کے بڑے صنعتی و شہری مراکز میں پہلی بار بجلی کی “منفی طلب” (Negative Demand) پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جہاں صارفین گرڈ سے بجلی لینے کے بجائے اپنی اضافی سولر بجلی واپس گرڈ میں شامل کریں گے۔ یہ صورتحال حالیہ برسوں میں سولر سسٹمز کی غیر معمولی تنصیب …

Read More »