پاکستان

دریائے سندھ پر کینالز کے مسئلے پر پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (پبلک پوسٹ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز کے مسئلے پر پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ہم کینال کے خلاف کھڑے ہیں، آئین کہتا ہے صوبوں کے اتفاق تک پانی کامنصوبہ نہیں بن سکتا، انہوں نے واضح کیا کہ کوئی منصوبہ بنانےکی سوچ پرتوپابندی نہیں لگائی جاسکتی۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ …

Read More »

نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری؛ آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

اسلام آباد: نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، جو اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے اہم مذاکرات کرے گا۔ وفد وزارت خزانہ کے حکام کے ساتھ …

Read More »

حکومت نے 3696 ارب روپے کی بچت کی، ریلیف بجلی صارفین کو ملے گا؛ وزیرِ توانائی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ “بجلی کے شعبے میں بڑی اصلاحات کی ہیں، انہوں نے 3,696 ارب روپے کی بچت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ریلیف عوام کو ملے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے بجلی کے شعبے سے …

Read More »

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی؛ انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی، اس دوران انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں کاروبار میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کا آغاز جمعہ کے روز 1847.15 پوائنٹس کے اضافے سے 120785.26 پوائنٹس سے ہوا۔

Read More »

وزیراعظم کی گفتگو جھوٹ کا پلندہ ہے، شیخ وقاص

ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی گفتگو جھوٹ کا پلندہ ہے۔  پشاور سے جاری اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ وزارت عظمیٰ پر قابض شخص کا تین سالہ دور تاریک ترین ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق اس ٹولے نے عوام کو بدترین غربت اور مہنگائی …

Read More »

میرپور خاص: شوہر نے حاملہ بیوی کو بچوں سمیت زندہ جلادیا

میرپور خاص میں سفاکی کی انتہا ہوگئی، حاملہ خاتون اور اس کے 2 معصوم بچوں کو زندہ جلادیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے شوہر اور اُس کے تین بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شوہر نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے اپنی 45 سال کی حاملہ بیوی کو غیرت کے نام پر قتل …

Read More »

کراچی ائیرپورٹ: گداگری، دھوکا دہی اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے گداگری، دھوکا دہی اور جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے 3 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پہلی کارروائی میں بھیک مانگنے میں ملوث خاتون مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا، مسافر خاتون کی شناخت مائی داملو کے نام سے ہوئی، …

Read More »

اگر الطاف حسین میرے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں تو مجھے سپورٹ کریں، آفاق احمد

کراچی (پبلک پوسٹ)مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے 12 اپریل کو کراچی میں پرامن مظاہرے کا شیڈول بتاتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال میں اب تک ٹریفک حادثات میں 262 جاں بحق ہوچکے ہیں، الطاف حسین اگر میرے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں تو مجھے سپورٹ کریں۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر …

Read More »

سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی

پاکستان میں فی تولہ سونےکی قیمت نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہے۔ دس گرام سونےکا بھاو 428 روپے اضافے سے 2 لاکھ 79 ہزار 63 روپے ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ …

Read More »

بجلی کی قیمت میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کے بعد تاجروں کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)تاجروں اور صنعت کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ریلیف پیکیج گھریلو صارفین اور انڈسٹری کے لیے خوش آئند ہے، اس اقدام سے برآمدات میں بہتری آئے گی۔ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ اسلام آباد میں …

Read More »