پاکستان

کراچی: سب اسٹیشن سے سامان چوری کی واردات کے بعد نیا انفراسٹرکچر نصب کردیا گیا

گلشنِ اقبال کے بلاک 13 میں واقع شازیہ حنیف گوہر کمپلیکس میں چوری کے واقعے کے بعد کے-الیکٹرک نے نیا انفراسٹرکچر نصب کر کے بجلی کی فراہمی بحال کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق واقعے کے فوری بعد متاثرہ مقام کا معائنہ کر کے نظام کو دوبارہ فعال بنایا گیا، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی …

Read More »

پی ایس ایل 11 کے فائنل کے لیےآن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔ فائنل میچ کے فزیکل ٹکٹس کل صبح سے نامزد کوریئر سینٹرز پر دستیاب ہوں گے، جبکہ ٹکٹوں کی باقاعدہ فروخت 27 اپریل سے جاری ہے۔ فائنل کے لیے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 1500 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ …

Read More »

شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے تحت شرحِ سود میں ایک فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلے کے بعد شرحِ سود 10.50 فیصد سے بڑھ کر 11.50 فیصد ہو گئی ہے، جو 100 بیسز پوائنٹس کے اضافے کے برابر ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجہ مشرقِ وسطیٰ …

Read More »

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ،آج پھر مہنگا ہوگیا

کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 716ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج …

Read More »

پاکستان اور چین کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

چانگشا: پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔چین کے صوبے ہونان کے شہر چانگشا میں ایم او یوز پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب میں شرکت کی۔ سمندری پانی قابلِ استعمال بنانے، زرعی ٹیکنالوجی اور چائے کے شعبے میں تعاون کے سمجھوتوں پر …

Read More »

اداکارہ حنا رضوی آئی سی یو میں داخل، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا رضوی نے اسپتال کے آئی سی یو سے ایک مختصر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں سے اپنی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر تشویش کی فضا قائم ہو گئی ہے۔ حنا رضوی کا تعلق ایک معروف فنی خاندان سے ہے۔ ان کی بہن …

Read More »

صحافیوں کو میڈیا سیٹ اپس کیلئے قرضوں کی فراہمی کیلئے اسکیم تجویز کرنیکی ہدایت

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صحافیوں کو میڈیا سیٹ اپس قائم کرنے کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لیے جامع اسکیم تجویز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعلیٰ کی تمام جوڈیشل کمپلیکسز میں ڈے کیئر سینٹرز کے قیام کی بھی ہدایت کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2026،27 سے متعلق اجلاس ہوا ۔ جس …

Read More »

کراچی: زیرِ زمین پانی کے ٹینک میںگر کر 3 سالہ بچی جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں موجود زیرِ زمین پانی کے ٹینک میں گر کر کمسن بچی جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ در محمد گوٹھ، پیری سندھی گوٹھ میں ناد علی امام بارگاہ کے قریب پیش آیا، جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 3 سالہ بی …

Read More »

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اڈیالہ جیل میں عدالتی کارروائی متاثر

راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں بجلی کی بندش کے باعث تاحال ملزمان کو بذریعہ ویڈیو لنک عدالتوں میں پیش نہ کیا جا سکا۔ ملزمان کی عدم دستیابی کے باعث کیسز کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ عدالت میں آج ملزمان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جانا تھا تاہم پولیس نفری کی دیگر جگہ ڈیوٹیوں کے باعث پیش نہ کیا جا سکا۔ …

Read More »

کراچی: 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کاکپڑا چوری کرنے والاملزم پکڑا گیا

کراچی میں 1 کروڑ 60 لاکھ روپے کا کپڑا چوری کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔ اس حوالے سے ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ توحید رحمٰن کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوپاری کے کپڑے کے 104 بنڈل چوری کیے تھے۔ توحید رحمٰن نے کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ 21 اپریل کو تھانہ آرام باغ میں درج کیا گیا تھا۔

Read More »