پاکستان

کراچی ایئر پورٹ 14:نئے آئی فون اور شراب کی 2 بوتلیں برآمد

کسٹمز حکام نے ہانگ کانگ سے کولمبو کے راستے کراچی پہنچنے والے مسافر کے قبضے سے 14 نئے آئی فون 18 پرو میکس اور شراب کی 2 بوتلیں برآمد کر لیں۔ کسٹمز کے ترجمان کے مطابق مسافر نگرانی دیکھ کر واش روم چلا گیا اور 20 منٹ بعد واپس آیا تو اس کے قبضے سے شراب کی 2 بوتلیں برآمد …

Read More »

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں مدرسہ کی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے مدرسے کی طالبہ سے مبینہ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نجف علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے مدرسے جانے والی باپردہ طالبہ کے ساتھ گلی میں مبینہ نازیبا حرکت کی جس کی …

Read More »

نئے صوبوں کے کچھ مخالفین پاکستان کو نہیں مانتے،باقی مفاد پرست ہیں، مصطفی کمال

کراچی: وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے کچھ مخالفین پاکستان کو نہیں مانتے اور باقی اپنے مفاد میں مخالفت کررہے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نئے صوبوں، سندھ کی صورتحال، عوامی مسائل اور سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی سمیت مختلف امور پر …

Read More »

کوہاٹ حملے کے 20گھنٹے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں گزشتہ روز پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش حملے کے بعد سرچ اینڈ کلیئرنس اپریشن مکمل کرلیا گیا۔ حکام نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں اور پولیس نے 20 گھنٹے بعد اپریشن مکمل کرلیا، سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کے بعد پولیس لائنز مسجد میں گھسنے والے تمام دہشت گردوں کو …

Read More »

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر اسلام آباد لانگ مارچ کا پلان سامنے آگیا

پشاور: پی ٹی آئی کے 27 ستمبر اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے منصوبہ بندی کرلی ہے، جس کے تحت خیبر پختونخوا کے 12 مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔ پارٹی کی جانب سے اسلام آباد کی جانب مرحلہ وار بڑھنے …

Read More »

کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، 9 زخمیوں سمیت 10 ملزم گرفتار

کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران 9 زخمیوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 جرمنی گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلے میں 4 ملزمان زخمی ہوئے، جنہیں ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید …

Read More »

حکومت کے پاس عدالتی فیصلہ ہمارے پاس آئین ہے، شفیع جان

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت کے پاس اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے تو ہمارے پاس آئینِ پاکستان ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ ہم اس دفعہ اتنے لوگ لائیں گے کہ انھیں روکنا …

Read More »

پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ 27 ستمبر کو پتا چلے گاریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو پتا چل جائے گا کہ ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مجوزہ اسلام آباد مارچ کے دوران ریاست اپنی رٹ قائم کرنے …

Read More »

کوئٹہ؛ گھر میں موٹر سائیکل پر بارودی مواد نصب کرتے ہوئے دھماکا، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب کیچی بیگ، کلی اللہ آباد میں ایک گھر کے اندر موٹرسائیکل میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایس ایچ او کیچی بیگ پولیس مجاہد ملغانی کے مطابق واقعہ گزشتہ روز کیچی بیگ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ واقعے کے مطابق کلی اللہ آباد کے ایک گھر میں موجود موٹرسائیکل میں اچانک …

Read More »

کراچی، لاہور، اسلام آباد کے درمیان 15 پروازوں میں 13گھنٹے تک تاخیر

کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان 15 پروازیں 13 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور اسلام آباد کی 8 پروازوں میں 1 سے7 گھنٹے تک تاخیر ہوئی ہے جبکہ کراچی اور لاہور کی 7 پروازوں میں 3، 6، 7 اور 13 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔ کراچی سے لاہور کی نجی ایئر …

Read More »