پاکستان

معیشت کو حالیہ سیلاب سے 822 ارب روپے کا نقصان،70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر

پاکستان کی معیشت کو حالیہ سیلابوں کے باعث 822 ارب روپے کے بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن سے ملک کے 70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ منصوبہ بندی اور اقتصادی امور ڈویژن کی سرکاری دستاویزات کے مطابق، زراعت اور انفراسٹرکچر (بنیادی ڈھانچہ) سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبے ہیں۔ رپورٹ میں کہا …

Read More »

لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت صرف 2 روز کےلیے ہفتے اور اتوار کو منانے کی تجویز۔

لاہور میں محدود سطح پر بسنت منانے کی اجازت دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بسنت فیسٹیول صرف 2 روز کےلیے ہفتے اور اتوار کو منانے کی تجویز ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت سے متعلق سفارشات حکومت کو پیش کر دیں، جن کے مطابق بسنت اندرونِ شہر کے علاقوں میں محدود سطح پر منانے کی اجازت …

Read More »

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسلام آباد (پبلک پوسٹ )اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد، چترال، سوات اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے مخلتف علاقوں میں بھی زلزلے کے …

Read More »

غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری واپس بھیجنے، مہلت نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)حکومت نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری طور پر واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہیں کوئی مہلت نہیں دی جائے گی، صرف وہی افغانی پاکستان میں رہ سکیں گے جن کے پاس درست ویزا موجود ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اعلیٰ سطح …

Read More »

پنجاب میں ٹی ایل پی پر پابندی لگا دی گئی، سمری وفاق کو ارسال

لاہور(پبلک پوسٹ)صوبائی وزیرا طلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹی ایل پی پر پابندی لگا دی گئی ہے اور اس کی سمری وفاق کو ارسال کردی گئی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تاجر برادری ،ٹرانسپورٹرز اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہڑتال کی کال کو رد …

Read More »

پاکستانی معروف کامیڈین برکت علی نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔

پاکستانی معروف کامیڈین برکت علی نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ اپنی بیمار والدہ کی دیکھ بھال کر سکوں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے برکت علی نے اب تک شادی نہ کرنے کے فیصلے کے حوالے سے لب …

Read More »

حرا مانی کی ہمشکل ڈاکٹر اقدس اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی ہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف و چلبلی اداکارہ حرامانی کی ہمشکل ڈاکٹر اقدس طارق نے مستقبل میں اداکاری کے منصوبوں سے متعلق لب کشائی کر دی۔ چند ماہ قبل پاکستانی نژاد برطانوی انفلوئنسر ڈاکٹر اقدس طارق جو انسٹاگرام پر والدین کی تربیت اور ذہنی صحت سے متعلق مثبت مشورے دیتی ہیں، نے اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل …

Read More »

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ بلند ترین سطح کو چھو گئےسونا متوسط طبقے کے لیے نایاب ہوگیا،

سونا متوسط طبقے کے لیے نایاب ہوگیا، ملک بھر میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ قیمت میں 14100 روپے کے بڑے اضافے کے بعد نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 14 ہزار 100 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 56 ہزار …

Read More »

کراچی: بچوں کا دوسرا بڑا سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر بند کر دیا گیا

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں واقع بچوں کا دوسرا بڑا سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے پر بند کر دیا گیا۔ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال ایک ماہ سے زائد عرصے سے بند ہے جبکہ ایمرجنسی اور وارڈز کی سہولتیں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ اسپتال کی انتظامیہ کا …

Read More »

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 3 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شریک ہوئے ہیں۔ اجلاس میں نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر …

Read More »