کراچی

پنکی کے جعلی بینک اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

کراچی: منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کا لاہور میں ایک “جعلی سیلری اکاؤنٹ” بھی موجود تھا جس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوتی رہی۔ بینک میں جمع کرائے گئے کاغذات جعلی تھے، کوئی کمپنی موجود ہی نہیں ہے حیرت انگیز طور پر ایک عام آدمی جب بینک میں اکائونٹ کھلوانا چاہتا ہے تو اس سے بے انتہا سوال جواب اور …

Read More »

کراچی میں بھتہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی:شہر قائد میں بھتہ مافیا کے خلاف وسیع آپریشن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور ایس آئی یو پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقوں گارڈن، پی آئی بی کالونی اور نیو کراچی میں بھتہ وصولی سے منسلک گروہ کے خلاف آپریشن کیا۔ اس …

Read More »

کراچی: جناح اسپتال کے زہر خورانی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

کراچی میں واقع جناح اسپتال کے زہر خورانی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث وارڈ میں موجود مریضوں اور طبی عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ترجمان جناح اسپتال کے مطابق آگ وارڈ میں نصب ایئرکنڈیشنر میں لگی، تاہم اسپتال انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آدھے گھنٹے کے اندر آگ پر قابو پالیا۔ ترجمان ڈاکٹر …

Read More »

کراچی کے تھانے میں اہلکار کی پیٹی بھائی سے مبینہ بھتہ خوری، ویڈیو میں اہم انکشافات

کراچی کے ضلع وسطی کے تھانے حیدری میں تعینات پولیس اہلکار اصغر نے منشی کانسٹیبل جاوید احمد پر بھتہ خوری کے سنگین الزامات عائد کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار اصغر کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس میں اہلکار نے حیدری تھانے کے منشی کانسٹیبل جاوید پر مبینہ طور پر نفری کو بلیک میل کر کے بھتہ …

Read More »

کراچی میں جھونپڑیوں میں خوفناک آتشزدگی

کراچی میں واقع جھونپڑیوں میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 19 میں پیش آیا۔ ترجمان 1122 کے مطابق طیب گوٹھ کے قریب جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ترجمان 1122 کا کہنا ہے کہ جھونپڑوں …

Read More »

کتا کاٹ لے تو کیا کریں؟سندھ حکومت کا شہریوں کو اہم پیغام

کراچی: سندھ حکومت نے کتے کے کاٹ لینے پر علاج کے حوالے سے شہریوں کیلیے آگاہی پیغام جاری کر دیا۔ آگاہی پیغام میں سندھ حکومت نے شہریوں سے کہا کہ وہ کتے کے کاٹنے کو معمولی بات نہ سمجھیں کیونکہ اس سے ریبیز وائرس ہونے کا خدشہ ہو سکتا ہے جو ایک جان لیوا بیماری ہے۔ سندھ حکومت کے مطابق …

Read More »

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی،ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار

کراچی:شہر قائد میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رئیس گوٹھ میں نجی بینک کے قریب ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 40 سالہ شہری مجید زخمی ہوگیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے دوران شہری سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں مجید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی …

Read More »

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات،کمسن بچے سمیت 5 افراد زخمی

کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں کمسن بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ گلستان جوہر بلاک 6 گل چوک کے قریب فائرنگ سے 3 سالہ محمد عثمان زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی بچے کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر پلاٹ کے …

Read More »

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے،6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار

کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، کارروائیوں میں اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ موچکو پولیس نے ہاکس بے ابراہیم گوٹھ کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی …

Read More »

انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات و اسلحہ مقدمات،چالان پیش کرنے کے لیے پولیس کو مہلت

کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کے لیے مزید مہلت دے دی۔ گارڈن تھانے کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے اور مقدمات کے چالان جمع کرانے کے لیے وقت دینے کی درخواست کی۔ عدالت نے …

Read More »