کراچی

کراچی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب،ایف آئی اے کی کارروائی میں 3 ملزمان گرفتار

کراچی(رپورٹ صبا حت زیدی)—ایف آئی اے کراچی زون نے ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں مدثر، سجاد علی اور محمد خالد شامل ہیں جنہیں سمن آباد کراچی سے حراست میں لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے …

Read More »

“ٹریفک جرمانوں کی رقم سڑکوں اور سگنلز کی بہتری پر لگائیں گےتو عوام خود جرمانہ دینے پر آمادہ ہوں گے:ڈی آئی جی پیر محمد شاہ

کراچی (پبلک پوسٹ )ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر شہریوں کو یہ نظر آئے کہ ٹریفک جرمانوں سے حاصل ہونے والی رقم سڑکوں اور ٹریفک سگنلز کی بہتری پر خرچ ہو رہی ہے تو وہ خوشی سے جرمانہ ادا کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ٹریفک کے بنیادی انتظامی ادارے، ٹریفک انجینئرنگ …

Read More »

چوہدری اسلم کا مشن نہیں رکے گا،میں اُن کے طوفان کی آگ ہوں: نورین اسلم

کراچی (پبلک پوسٹ )سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے اپنے شوہر کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری اسلم کے جانے کے بعد انہوں نے واضح کر دیا تھا کہ دہشتگرد خوش نہ ہوں، کیونکہ مشن رکا نہیں—صرف ایک لمحے کو تھما ہے، ا ور ان کے بچے اس مشن کو آگے …

Read More »

کراچی کبھی دبئی سے آگے تھا،پھر منصوبہ بندی کے تحت شہر کو تباہی کے حوالے کیا گیاوزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن

کراچی (پبلک پوسٹ )وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک زمانے میں کراچی ترقی اور وسائل کے اعتبار سے دبئی سے بھی آگے تھا، اور وہ اس بات کو صرف دعویٰ نہیں بلکہ حقائق کے ساتھ ثابت کر سکتے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے سے پہلے بھی کراچی میں ٹرام چلتی …

Read More »

کمشنر کراچی نے شہرِ قائد میں دودھ کی نئی قیمتیں جاری

کراچی (پبلک پوسٹ )کمشنر کراچی نے شہرِ قائد میں دودھ کی نئی قیمتیں جاری کردیں، جس کے تحت دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ریٹیل سطح پر دودھ 220 روپے فی لیٹر، ہول سیل کے لیے 208 روپے اور ڈیری فارمرز کے لیے 200 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی …

Read More »

عمران خان کی رہائی کا مطالبہ؛حلیم عادل شیخ سمیت گرفتار پی ٹی آئی رہنما و کارکن رہا

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی پریس کلب کے باہر عمران خان کی رہائی کے لیے کیے گئے احتجاج کے دوران پولیس نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے کر پریڈی تھانے منتقل کردیا تھا ۔گرفتاریوں کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے پریڈی تھانے کے باہر بھی شدید احتجاج کیا، جس کے بعد …

Read More »

کراچی میں بی آر ٹی کوریڈور کے بوسیدہ60 انچ وال کی تبدیلی کا فیصلہ،متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی میں بی آر ٹی کوریڈور کے زیرِ زمین موجود پرانے اور بوسیدہ 60 انچ ڈایا وال کو جدید پائپ لائن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق 60 انچ وال کی تبدیلی کے مرمتی کام کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، جس کے تحت پیپلز سیکریٹریٹ کے قریب …

Read More »

کراچی میں ہی کیوں؟دیگر شہروں میں بھی ای چالان سسٹم نافذ کیا جائے،اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا مطالبہ

کراچی (پبلک پوسٹ )سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں کیمرے نصب کیے جا سکتے ہیں تو صوبے کے دیگر شہروں میں کیوں نہیں؟ انہوں نے ای چالان کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چالان کی مد میں جرمانوں میں واضح کمی کی ضرورت ہے …

Read More »

ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی دونوں مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

کراچی (پبلک پوسٹ )انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ہنگامہ آرائی سے متعلق درج دو مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزم کو دونوں کیسز میں 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ …

Read More »

شاہ لطیف پولیس کی ٹیکنیکل کارروائی؛ موبائل شاپس میں ڈکیتیوں میںملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی (پبلک پوسٹ )شاہ لطیف پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون شاپس میں ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر موبائل فون کی دکانوں میں لوٹ مار کرتے اور قیمتی موبائل فونز لے کر فرار ہوجاتے تھے، جبکہ وہ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں …

Read More »