پاکستان

اے پی سی سے قبل اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس طلب کرلیا گیا

اپوزیشن اتحاد نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے قبل اپوزیشن اتحاد کا سربراہی اجلاس طلب کیا ہے۔ ترجمان اپوزیشن اتحاد اخوانزادہ حسین یوسفزئی نے کہا ہے کہ کل اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا، مولانا فضل الرحمان کو بھی مدعو کریں گے۔ اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی نے گورنر راج، ایمرجنسی کے …

Read More »

مبینہ فراڈ کے بعد طالبہ کی خودکشی کیس میں ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے مبینہ فراڈ کے بعد انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی سابقہ طالبہ کی خودکشی کیس میں ملزم نعمان کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ زنیرہ ظفر کی عدالت میں ملزم کو چہرہ ڈھانپ کر پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ …

Read More »

سونا عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت بھی کم

کراچی: سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج کمی واقع ہوگئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں 21 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 174 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی …

Read More »

محمود اچکزئی کی تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد: چیئرمین تحریکِ تحفظِ آئین محمود خان اچکزئی کا الائنس میں شامل تمام جماعتوں سے رابطہ، جلد از جلد اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔اپوزیشن الائنس کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ کی سیاسی حکمتِ …

Read More »

قومی ادارہ امراض قلب میںمارفین کے 3ہزار انجکشن ایکسپائر ہوگئے

کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مارفین کے 3 ہزار انجکشن ایکسپائر ہوگئے۔ نجی ٹی وی کو موصول دستاویز کے مطابق این آئی سی وی ڈی میں 2023 میں 6 ہزار مارفن انجکشنز خریدے گئے تھے اور ان انجکنشنز کے استعمال کی مدت نومبر 2025 تک تھی لیکن زائد المعیاد مارفین انجیکشنز ایک سال بعد بھی تبدیل نہیں کیے …

Read More »

کوئٹہ میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2پائلٹس شہید

کوئٹہ میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ہوکر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 2 پائلٹس شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج 12 اکتوبر 2026 کو دوپہر کے وقت پاکستان آرمی ایوی ایشن کا مشاق تربیتی طیارہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب حادثے کا شکار …

Read More »

آپ نے گھبرانا نہیں ہے، محسن نقوی کا خیبر پختونخوا اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

پشاور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد خیبر پختونخوا کے عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘آپ نے گھبرانا نہیں ہے مشکل وقت بھی آئے گا’ لیکن اس صوبے کو ‘انشا اللہ باقی صوبوں سے آگے لے جائیں گے’۔ وہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے صوبے کی …

Read More »

بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، آج صدر زرداری سے ملاقات متوقع

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں ان کی آج ایوان صدر میں آصف زرداری سےملاقات متوقع ہے۔ذرائع کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل شام ایوان صدر میں طلب کرلیا گیا ہے، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں …

Read More »

کراچی: بلاول چورنگی کے قریب کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی: کلفٹن بلاول چورنگی کے قریب کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، پولیس نے حادثے کے ذمے دار کار کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے …

Read More »

خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کو کھولی چھوٹ نہیں دی جا سکتی، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو آزادانہ سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔خیبر پختونخوا اور انسداد دہشت گردی کے بدلتے منظر نامے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ صوبائی حکومت گزشتہ 13 برس کے دوران دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مؤثر …

Read More »