پاکستان

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ اچکزئی کا 27 ویں ترمیم پر نواز شریف اور زرداری کو خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی تمام سیاسی قائدین کو خط لکھیں گے، خط میں 27 ویں آئینی ترامیم پر غور و فکر کرنے کا کہا جائے گا، نواز شریف، آصف علی زرداری، …

Read More »

سندھ ہائیکورٹ: کراچی میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کیخلاف جماعت اسلامی کی درخواست مسترد

کراچی(پبلک پوسٹ)سندھ ہائیکورٹ نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی شہر میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ ہائیکورٹ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی شہر میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر …

Read More »

ججز ٹرانسفر پر ایگزیکٹو  کے اختیارات میں کمی، فیلڈ مارشل کا اعزاز تاحیات ہوگا، وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وفاقی وزیر قانون نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت ججز ٹرانسفر پر ایگزیکٹو کے اختیارات میں کمی کی گئی ہے جب کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز تاحیات ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کی صدارت …

Read More »

وفاقی آئینی عدالت کا قیام، چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کو دینے کی تجویز،27ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ سامنے آگیا

آئین پاکستان میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل موصول ہوگیا، مجوزہ ڈرافٹ 48شقوں اور 25صفحات پر مشتمل ہے۔ مجوزہ ڈرافٹ کے مطابق آئینی ترمیم بل کا مقصد آئین میں مزید تبدیلیاں کرنا ہے، بل فوری طور پر نافذ العمل ہو گا، آرٹیکل 42 میں لفظ پاکستان کی جگہ فیڈرل کونسٹی ٹیوشنل کورٹ تجویز ہے۔ آرٹیکل 59 میں ممبران کی مدت …

Read More »

ایک اور شہری اسلحے کے زور پر پچاس لاکھ روپے سے محروم

کراچی (پبلک پوسٹ)خبردار ہوشیار، بینک سے رقم لے کر نکلے تو احتیاط کریں ایک اور شہری اسلحے کے زور پر پچاس لاکھ روپے سے محروم نیو ٹاؤن کے علاقے میں بینک سے رقم لے کر آنے والے شہری کو لوٹ لیا گیا ملزمان شہری فرحان سے پچاس لاکھ روپے لوٹ کر فرار، مقدمہ درج میں کنسٹرکشن کا کاروبار کرتا ہوں، …

Read More »

چڑیا گھر میں مادہ ریچھ رانو کی منتقلی سے کراچی چڑیا گھر کے ناقص انتظامات کھل کر سامنے آ گئے

کراچی (پبلک پوسٹ)چڑیا گھر میں مادہ ریچھ رانو کی منتقلی سے کراچی چڑیا گھر کے ناقص انتظامات کھل کر سامنے آ گئے عدالت حکم پر چڑیا گھر کا معائنہ کرنے والے مبصرین کی عبوری رپورٹ عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنالی گئی مبصرین میں درخواست گزار جیوڈ ایلن پریرا، جبران ناصر اور ظفیر احمد شیخ شامل تھے عدالتی احکامات پر بطور …

Read More »

“بیت السلام اولمپیاڈ 2025ء کا رنگارنگ آغاز300 اداروں کے 3 ہزار طلبہ شریک”

کراچی (پبلک پوسٹ )پاکستان کے سب سے بڑے انٹر اسکول اسپورٹس و اکیڈمک مقابلوں کے میلے بیت السلام اولمپیاڈ 2025ء کا شان دار افتتاح کراچی کے دی انٹیلیکٹ اسکول کے آڈیٹوریم میں ہوا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی آئی جی سندھ غلام نبی میمن تھے جبکہ ڈی آئی جی انویسٹیگیشن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آئی جی سندھ غلام نبی …

Read More »

ظہران ممدانی، رمیز راجہ سے متاثر، اپنی تقریر میں کمنٹیٹر کی لائنز دہرا دیں

ایشیائی نژاد ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی پاکستانی کمنٹیٹر رمیز راجہ کے مداح نکلے۔ 34 سالہ ظہران ممدانی منگل کے روز نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نیویارک سٹی کے نومنتخب میئر کی الیکشن مہم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے اب رمیز راجہ نے بھی ری شیئر کیا ہے۔ وائرل ویڈیو …

Read More »

کراچی اور حیدرآباد میں بتدریج چڑیا گھر ختم کر کےقدرتی ماحول میں نیشنل پارک بنائیں: سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی منتقلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے انکشاف کیا کہ چڑیا گھر میں ویٹنری ڈاکٹر کا کمرہ اسٹور کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، ایکسرے مشین خراب ہے، آپریشن تھیٹر ناقابلِ استعمال ہے، جبکہ جانوروں کو بے ہوش کرنے یا خون …

Read More »

لاہور ہائیکورٹ کا مبینہ اغوا خاتون کو زندہ یا مردہ برآمد کر کےپیش کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر اغوا خاتون کو زندہ یا مردہ برآمد کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کاہنہ سے مبینہ اغوا خاتون کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حیرت ہے آپ سے ایک خاتون ریکور نہیں ہورہی، فوزیہ کا سراغ اس کے گھر سے ملے گا۔ آئی جی …

Read More »