جرائم

کراچی؛ اربوں روپے مالیت کی ایرانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 3 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار

موچکو تھانے کی پولیس نے اربوں روپے مالیت کی ایرانی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین خواتین سمیت مجموعی طور پر نو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس ضلع کیماڑی کے مطابق موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی آنے والی دو گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران …

Read More »

کراچی: کلفٹن میں رہائشی اپارٹمنٹ کے سرونٹ کوارٹر سے زنگ آلود ایس ایم جی رائفل اور 40 گولیاں برآمد

کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ کے بند سرونٹ کوارٹر سے اسلحہ برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جہاں سے ایک زنگ آلود سب مشین گن (ایس ایم جی) اور 40 سے زائد گولیاں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کلفٹن بلاک 8 میں واقع یوسف آرکیڈ میں پیش آیا، جہاں اپارٹمنٹ یونین کی جانب …

Read More »

پاکستان کسٹمز کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، 12کروڑ مالیت کی امریکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاؤنج میں ایک مؤثر کارروائی کے دوران بھاری مالیت کی غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز خضر فیض کے مطابق امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 601 کے ذریعے بیرونِ ملک روانہ ہونے والے ایک میاں بیوی کے قبضے سے 40 ہزار امریکی ڈالر برآمد …

Read More »

ماڑی پور ٹرٹل بیچ پر جوئے کا بڑا اڈہ بے نقاب، خاتون سرغنہ سمیت 40 گرفتار

کراچی کے ضلع کیماڑی کے علاقے ماڑی پور میں ٹرٹل بیچ پر واقع ایک ہٹ میں جوئے کے بڑے اڈے کا انکشاف ہوا ہے، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خاتون سرغنہ سمیت 40 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کیماڑی پولیس کے مطابق تھانہ ماڑی پور پولیس نے ایس ایچ او کی سربراہی میں بھاری نفری کے ہمراہ …

Read More »

کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 40 ہزار ڈالر برآمد

کسٹمز نے کینیڈا جانے والی فیملی سے بغیر ڈکلیئریشن امریکی کرنسی برآمد کر لی کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں امریکی ڈالر برآمد کر لیے ہیں۔ ترجمان کسٹمز کے مطابق کینیڈین نژاد میاں بیوی دبئی کے راستے کینیڈا جا رہے تھے کہ دورانِ تلاشی ان …

Read More »

کراچی: نوجوان لڑکی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید با مشقت کی سزا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی کی عدالت نے نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم ذیشان عرف شانی کو 10سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے رقم متاثرہ لڑکی کو ادا  کرنے کا حکم دیا۔ پراسکیویشن کے مطابق ملزم متاثرہ لڑکی کے گھر …

Read More »

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ حسن خیل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں دہشت گرد عناصر کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا …

Read More »

نیو کراچی میں فائرنگ،سادہ لباس پولیس اہلکار زخمی، ملزمان فرار

کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 15-بی میں فائرنگ کے واقعے میں سادہ لباس پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ زخمی اہلکار کی شناخت کانسٹیبل عاصم کے نام سے ہوئی ہے جو تھانہ جوہر آباد میں تعینات …

Read More »

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی فاروق اعظم مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے۔ مقتول کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے، جو نماز فجر کی ادائیگی کے لیے گھر سے نکلا تھا کہ گھات لگائے مسلح افراد نے اسے پیچھے سے نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی …

Read More »

سیالکوٹ؛ ماں نے آشنا کے ساتھ ملکر بیٹے کا گھر لوٹ لیا، 35 لاکھ نقدی اور 5تولہ سونا لیکر فرار

تھانہ مراد پور کی حدود میں چوری کی ایک غیر معمولی واردات پیش آئی، جس میں مبینہ طور پر ایک خاتون نے اپنے ہی بیٹے کے گھر سے قیمتی سامان چوری کر لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے ایک مبینہ ساتھی کے ساتھ مل کر واردات کی۔ واقعے کی تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص فاتحہ خوانی کے بعد گھر واپس …

Read More »