سیاست

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 3 صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شریک ہوئے ہیں۔ اجلاس میں نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا شریک نہیں ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر …

Read More »

پنجاب حکومت کا انتہا پسند جماعت پر پابندی کیلئےوفاق کو سفارش کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے پولیس افسروں کی شہادت اور املاک کی تباہی میں مبینہ طور پر ملوث جماعت پر پابندی کے لیے وفاق سے سفارش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران کی شہادت، سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمات …

Read More »

افغان جارحیت پر افواج پاکستان کو جواب دینا پڑا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، حالیہ واقعات سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، افغان جارحیت پر افواج پاکستان کو جواب دینا پڑا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی درخواست پر 48 گھنٹے کیلئے جنگ بندی کی گئی، اب بال …

Read More »

مشکل وقت میں افغانوں کی مدد کی لیکن دشمنوں کی پراکسی پر منہ توڑ جواب دیں گے: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ہر مشکل وقت میں افغانوں کی مدد کی ہے لیکن دشمنوں کی پراکسی پر منہ توڑ جواب دیں گے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی کی وفات پیپلز پارٹی کے لیے بڑا دھچکا …

Read More »

وزیرِاعظم شہباز شریف کی نیتن یاہو سے ملاقات کی خبر جھوٹی نکلی

وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی خبر جھوٹی نکلی۔ سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں ایک دعویٰ گردش کرتا رہا کہ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو سے مصر میں ہونے والی امن کانفرنس کے دوران ملاقات کی۔ یہ دعویٰ تحریکِ انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار خان نے کیا، جنہوں نے …

Read More »

صدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات،افغان طالبان کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا

صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر مملکت سے ملاقات ایوانِ صدر میں ہوئی، جس میں داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات …

Read More »

26نومبر احتجاج؛ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی

راولپنڈی(پبلک پوسٹ)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ علیمہ خان نے فرد جرم پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ علیمہ خان نے کہا کہ پہلے میری دفعات چیلنج درخواست پر فیصلہ کیا جائے، جس پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد …

Read More »

عمران خان کی نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خاص ہدایات

پشاور(پبلک پوسٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ کے لیے خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری اور صوبائی کابینہ کے حوالے سے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پارلیمانی پارٹی (کے پی کے) کو پہنچا دی گئی ہیں۔ پارٹی …

Read More »

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت وار کردیے۔

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت وار کردیے۔ ایک بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارت میں محبت جہاد، زمین جہاد، ووٹ جہاد اور گائے جہاد کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف نریندر مودی کی حکومت افغان طالبان …

Read More »

ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کے گھر چھاپہ،کروڑوں کا سونا، ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

لاہور میں پولیس نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری کر دی۔ پنجاب پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے ہیں، سعد رضوی کے گھر سے 11 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ٹی ایل پی …

Read More »