پاکستان

یہ نہیں کہا کہ بچے احتجاج کیلئے آئیں، علیمہ سیاسی بات نہ کریں: بانیٔ پی ٹی آئی

ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں کہا کہ بچے احتجاج کے لیے پاکستان آئیں، علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے، علی امین گنڈا پور صوبے میں امن قائم نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دیں۔ راولپنڈی کی اڈیالۂ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل کی سہولتیں بحال کر دی گئیں۔ …

Read More »

میری شادی خطرے میں ہے، شوہر کو مجھ سے شکایت ہے: عتیقہ اوڈھو

گزشتہ دنوں اپنے سسرالیوں کو یاد کرکے رونے والی پاکستان کی مایاناز اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی شادی شدہ زندگی کو خطرے سے دوچار ہونے کا انکشاف کردیا۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے شو کے دوران بتایا کہ کام کے سبب میری شادی خطرے میں ہے۔ عتیقہ اوڈھو ان دنوں نجی چینل کے پروگرام میں بطور نقاد مختلف ڈراموں …

Read More »

سخت ترین قانونی شکنجہ تیار ، گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں!

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)گاڑی مالکان ہوشیار ہوجائیں ، سیفٹی اسٹینڈرڈز نہ ہونے پر سخت ترین قانونی شکنجہ تیار کرلیا گیا، خلاف ورزی پر قید اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزائیں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار گاڑیوں کے لیے بین الاقوامی معیار کے سیفٹی اسٹینڈرڈز کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ نے موٹر …

Read More »

پاکستان نے بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے کو کیسےمار گرایا؟ برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ سامنے آ گئی

پاکستان نے بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے کو کیسے مار گرایا؟ اس حوالے سے برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ سامنے آ گئی۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنے کا سبب بنی۔ 7 مئی کی نصف شب پاکستان ایئر فورس آپریشن روم …

Read More »

بلدیہ میں ٹریکٹر، ڈمپر اور شہزور میں تصادم سے لڑکا جاں بحق، تینوں ڈرائیور فرار

کراچی(پبلک پوسٹ)بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب ٹریکٹر، ڈمپر اور شہزور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، حادثے کے ذمے دار تینوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہوگئے، شہزور کے کنڈیکٹرکو حراست میں لے لیا گیا۔ موچکو کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ مسقط سٹی کے قریب ٹریکٹر، ڈمپر اور شہزور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں …

Read More »

بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، سیاست یا احتجاجی تحریک کاحصہ نہیں بنیں گے، عمران خان

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے فون پر بات کروا دی گئی اور انہیں اخبارات بھی فراہم کیے گئے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں سے رابطے کی تصدیق کر دی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں …

Read More »

پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ کیسے گرایا؟ برطانوی میڈیا نے لمحے لمحے کی روداد بتادی

7 مئی کو نصف شب کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی ایک غیرمعمولی فضائی جھڑپ میں بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے رافیل کی تباہی نے دنیا بھر کے عسکری حلقوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں اس واقعے کی اصل وجوہات، تکنیکی پہلوؤں اور خفیہ معلومات کی ناکامیوں پر روشنی …

Read More »

سندھ میں 28 برس بعد چائلڈ لیبر پر سروے، ہوش رُبا انکشافات 16لاکھ سے زائد بچے چائلڈ لیبر میں مبتلا

کراچی:(پبلک پوسٹ)سندھ میں چائلڈ لیبر سے متعلق 28 سال بعد ہونے والے جامع سروے میں ہوش رُبا انکشافات سامنے آگئے۔ سندھ چائلڈ لیبر سروے 2022–2024ء کی چونکا دینے والی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں اب بھی 16 لاکھ سے زائد بچے محنت مشقت جیسے مسائل میں گرفتار ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ محنت سندھ محمد علی شاہ کا کہنا ہے …

Read More »

عمران خان کے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں ہے۔ اپنے بیان میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے کہا کہ تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا …

Read More »

لکی مروت میں دھماکا، 5 بچے جاں بحق، خاتون سمیت 13 زخمی ہوگئے ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

پشاور: لکی مروت میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں  5 بچے جاں بحق اور خاتون سمیت 13 بچے زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں زخمی ہونےو الے افراد کو سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں خون کے عطیات کی ضرورت ہے۔  واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور واقعے سے …

Read More »