Tag Archives: کراچی

کراچی: مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی لوڈشیڈنگ

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث امتحان دینے والے طلباء کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بلدیہ ٹاؤن، ملیر، شاہ فیصل، لانڈھی، کورنگی، زمان ٹاؤن، بلوچ کالونی، اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث علاقہ مکین …

Read More »

ڈرائیور کو نیند آ گئی،کراچی سے 40 ہزار لیٹر پیٹرول لے جانیوالا ٹینکرپیر محل کے قریب اُلٹ گیا

موٹر وے ایم 3 پر پیر محل کے قریب آئل ٹینکر بے قابو ہو کر اُلٹ گیا۔ ترجمان سینٹرل ریجن کے مطابق حادثہ ڈرائیورکو نیند آنے کی وجہ سے ہوا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آئل ٹینکر کراچی سے لالہ موسیٰ جا رہا تھا، ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پیٹرول موجود تھا۔

Read More »

کراچی: اسٹیل ملز سے لوہا اور تانبہ چوری کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستان اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتوں کی چوری میں ملوث دو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق ملیر پولیس نے ایس ایس پی ملیر کی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود میں فوری کارروائی کی اور دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت خرم ولد …

Read More »

ڈاکوؤں نے امام مسجد کو بھی نہ بخشا،نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار

کراچی کے علاقےاسٹیل ٹاون میں دو نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر امام مسجد سے ان کی نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، مدعی مقدمہ سعید حسن کے مطابق وہ گلشن حدید کے رہائشی ہیں اور مقامی مسجد میں امام ہیں۔ مدعی مقدمہ نے بتایا کہ 14 اپریل کو مغرب کی …

Read More »

’’کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا‘‘، شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کراچی کے حوالے سے ایک دلچسپ اور غیر روایتی بیان دیا، جو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شہرِ قائد کا موازنہ براہِ راست پیرس سے کیا، جس پر حاضرین کی جانب سے خوشگوار ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ …

Read More »

کراچی؛ اربوں روپے مالیت کی ایرانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 3 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار

موچکو تھانے کی پولیس نے اربوں روپے مالیت کی ایرانی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین خواتین سمیت مجموعی طور پر نو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس ضلع کیماڑی کے مطابق موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی آنے والی دو گاڑیوں کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران …

Read More »

کراچی: کلفٹن میں رہائشی اپارٹمنٹ کے سرونٹ کوارٹر سے زنگ آلود ایس ایم جی رائفل اور 40 گولیاں برآمد

کراچی کے علاقے کلفٹن میں ایک رہائشی عمارت کے فلیٹ کے بند سرونٹ کوارٹر سے اسلحہ برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جہاں سے ایک زنگ آلود سب مشین گن (ایس ایم جی) اور 40 سے زائد گولیاں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کلفٹن بلاک 8 میں واقع یوسف آرکیڈ میں پیش آیا، جہاں اپارٹمنٹ یونین کی جانب …

Read More »

کراچی: چند گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں دو بہنوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی: چند گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں دو سگی بہنیں اور ایک کمسن بچہ شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 10 سالہ عبد المصور نامی بچہ جاں بحق ہوا۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوا، ریسکیو حکام نے لاش اور زخمی کو جناح …

Read More »

کراچی میں آئندہ 3 روزمیں شدید گرمی کی پیشگوئی

کراچی:کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران گرم دن ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 تا 37 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں فعال رہے گی تاہم مغربی سمت سے بھی ہوائیں چل سکتی ہے جبکہ نمی کا تناسب 25 سے …

Read More »

پاکستان کسٹمز کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، 12کروڑ مالیت کی امریکی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاؤنج میں ایک مؤثر کارروائی کے دوران بھاری مالیت کی غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز خضر فیض کے مطابق امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 601 کے ذریعے بیرونِ ملک روانہ ہونے والے ایک میاں بیوی کے قبضے سے 40 ہزار امریکی ڈالر برآمد …

Read More »