پاکستان

حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال پر اتر آئی، پی ٹی آئی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں سے پولیس کے ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہیں، حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال پر اتر آئی ہے۔ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان نیازی عدالت کے حکم پر پُرامن طور پر …

Read More »

تحریک تحفظ آئین کا 20 اور 21 دسمبر کو اسلام آباد میں قومی کانفرنس بلانے کا اعلان

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 20 اور 21 دسمبر کو اسلام آباد میں قومی مشاورتی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک کی سیاسی، آئینی اور پارلیمانی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں علامہ راجہ ناصر، …

Read More »

کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو روند ڈالا، طالب علم جاں بحق

نارتھ کراچی بابا موڑ سے فور کے چورنگی کی جانب جاتے ہوئے کے الیکٹرک کے دفترکے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوارنوجوان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارنوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا، مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔ رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات میں کمی نہ …

Read More »

پاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی ) سروے 2025 کے مطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد 7 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا۔ او آئی سی سی آئی پاکستان میں 200 سے زائد بین الاقوامی کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے جو ملکی معیشت کے 13 سے زائد اہم شعبوں میں سرگرم ہیں۔ …

Read More »

قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی حکومت پر تنقید،پی ٹی آئی کاعمران خان کی تصاویر اٹھاکراحتجاج،نعرےبازی

پینل آف دی چیئر علی زاہد کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے شور شرابہ کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے ایوان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ نے …

Read More »

ڈی پورٹ نہیں کیا گیا ورنہ برطانیہ سے بزنس کلاس میں نہیں آتا، رجب بٹ

معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا ورنہ بزنس کلاس میں واپس نہیں آتا۔ برطانیہ کی جانب سے ویزا کینسل کیے جانے کے بعد رجب بٹ اور ندیم نانی والا گزشتہ شب پاکستان واپس پہنچے تھے اور آج صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ سے …

Read More »

ایک مائنس ہوا تو کوئی بھی باقی نہیں رہے گا، حالات آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا، حالات آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ دو میں سے ایک مائنس کرو تو …

Read More »

استعفیٰ کسی کے باپ کا مال نہیں؛ناقدین باز آجائیں، شہر کے مسائل حل کرنا ہیں: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور کسی کے دباؤ پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ “میں پیپلز پارٹی والا ہوں، کسی کے باپ کا مال ہے کہ استعفیٰ دے دوں؟” انہوں نے شدید تنقید کرنے والوں کو …

Read More »

صنعتی و زرعی ترقی کا فروغ، اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ملک میں صنعتی و زرعی ترقی کے فروغ کے حوالے سے وفاقی حکومت نے انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ حکومتی ریفرنس پر نیپرا کی جانب سے اضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ منظور ہوگیا، نیپرا کا فیصلہ وفاقی حکومت کو موصول ہوگیا۔ رعایتی نرخ کے مطابق صنعتوں کا اضافی بجلی کی کھپت پر 22روپے 98 پیسے فی یونٹ …

Read More »

بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی(پبلک پوسٹ)سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے بایو گیس پر چلنے والی بسوں کی خریداری کا عمل باضابطہ شروع کیا جا رہا ہے۔ سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن سے ایشین ڈولپمنٹ بینک …

Read More »