پاکستان

توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت، وزیرستان میں دوسرےبڑے گیس و تیل کے ذخائر دریافت

ملکی توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جب کہ وزیرستان بلاک میں دوسرے بڑے گیس و تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ماڑی انرجیز کا جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو بذریعہ خط آگاہ کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں اسپن وام ون کنوئیں سے دوسری بار تیل و گیس ذخائر …

Read More »

جعفر ایکسپریس حملہ؛ میرا مستعفی ہونا معاملے کا حل ہے تو مجھے اعتراض نہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے میرے مستعفی ہونے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو مجھے کوئی اعترض نہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کے دوران صحافیوں نے سوال کیا کہ اپوزیشن جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے سکیورٹی لیپس کا ذمے دار آپ کو قرار دے رہی ہے اور اسی …

Read More »

ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان سے عدالتی کمیشن کی ملاقات نہ کروائے جانے کا انکشاف 

ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود عدالتی کمیشن کی ملاقات بانی پی ٹی آئی عمران خان سے نا کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے سپریڈنٹ جیل کو ہفتہ کے روز 11 سے 12 کے درمیان ملاقات کرانے کا حکم دیا تھا ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے اپنی لا کلرک سکینہ بنگش کو کمیشن مقرر کیا …

Read More »

شادی کا معاشی خودمختاری سے تعلق نہیں، بیٹا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی، جسٹس منصور

ایک کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خودمختاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، شادی کے بعد بھی بیٹا اپنے والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی۔سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر …

Read More »

حکومت کی جانب سے بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)موجودہ حکومت کی جانب سے بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔وزیر تجارت جام کمال خان نے موجودہ حکومت کے پہلے سال سے متعلق درآمدی چینی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں جس میں بھارت سے 50 ہزار ٹن چینی درآمد کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ وزیر تجارت نے بتایا کہ …

Read More »

آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، وزیر خزانہ کا انکشاف

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر سامنے آگئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھانے عندیہ دے دیا اور کہا ہے کہ اس بجٹ میں تنخواہ اور پنشن بڑھانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔اس بات کا انکشاف وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں ایوان کو دیے …

Read More »

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے تین حملے، پولیس کی بروقت کارروائی سے حملے پسپا

پشاور(پبلک پوسٹ)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیے گئے۔لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کردیا گیا۔ ڈی پی او لکی مروت جواد …

Read More »

انسداد دہشتگردی آپریشن کو عوامی حمایت حاصل نہیں تو پی ٹی آئی بھی حامی نہیں، ترجمان

پشاور(پبلک پوسٹ)ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو عوامی حمایت حاصل نہیں تو پھر پی ٹی آئی بھی اس کی حمایت نہیں کرے گی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ آج کی حکومت میں ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبایا جارہا …

Read More »

اسلام آباد: کال سینٹر پر چھاپہ مارنے والی ایف آئی اے کی ٹیم پر فائرنگ، ملزمان گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے کال سینٹر پر چھاپہ مار کارروائی کی، اس دوران کال سینٹر سے ایف آئی اے ٹیم پر فائرنگ کردی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ چھاپے کے دوران شدید فائرنگ کے بعد ایف آئی اے اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی، اور کال سینٹر …

Read More »

جعفرایکسپریس حملہ، اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں معروف صحافی کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پیکا ایکٹ کے تحت وفاقی دارالحکومت میں معروف صحافی اور یوٹیوبرز کے خلاف تین مقدمات درج کرلیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے سائبر کرائم کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت تین …

Read More »