دنیا

’’نازیبا مواد دیکھنے کا الزام‘‘؛ برازیل کے قبیلے نے نیویارک ٹائمز پر ہتک عزت کا مقدمہ کردیا

برازیل کے دور دراز ایمیزون جنگلات میں بسنے والے ایک مقامی قبیلے ماروبو نے امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز پر ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ قبیلے کا مؤقف ہے کہ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں انہیں بے بنیاد طور پر ’’فحش مواد کے عادی‘‘ قرار دے کر ان کی عزت اور تہذیب کو مجروح کیا ہے۔ ماروبو …

Read More »

سعودی عرب کا جدید اقدام: غیرقانونی حجاج کو پکڑنے کےلیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال

سعودی عرب نے غیرقانونی طریقے سے حج کرنے والوں کے خلاف جدت پسندانہ اقدام اٹھاتے ہوئے ڈرون ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا شروع کر دیا ہے۔ مکہ مکرمہ کی مقدس حدود میں اب جدید ڈرونز کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں روزانہ سیکڑوں غیرقانونی حجاج کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق …

Read More »

40 سال سے صفائی کرکے حج کےلیے پیسے جمع کرنے والا جوڑا سعودی عرب پہنچ گیا

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ جوڑے کی زندگی کا سب سے حسین خواب بالآخر حقیقت بن گیا۔ 40 سال تک صفائی کا کام کرنے اور ہر روپیہ جوڑنے کے بعد وہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ لیگیمین نامی یہ بزرگ شہری اور ان کی اہلیہ انڈونیشیا میں صفائی ستھرائی کا کام کرتے …

Read More »

بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب

معرکہ حق میں شکست کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے نیا پروپگینڈا شروع کر دیا جب کہ بھارت ابلاغی محاذ پر پاکستان کو چین کی تابع ریاست کے طور پر پیش کرنے لگا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی صحافی برکھا دت کے مطابق بھارتی فوج کو دو محاذ پر جنگ کا سامنا ہے، پاکستان کو چینی مفادات کے تسلسل کے …

Read More »

بھارت کی جنگی جنونیت پر سکھ برادری کا عالمی عدالت سے رجوع: ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی مذمت

سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر بھارتی ڈرون حملے کے بعد دنیا بھر میں سکھ برادری میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں قائم سکھ تنظیم MAAR نے اس حملے کو مذہبی آزادی پر کھلا حملہ قرار دیتے ہوئے بھارت کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں باضابطہ شکایت درج کروا دی ہے۔ …

Read More »

گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے خاندان نے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے ڈال لیے

بھارت کے شہر اترپردیش میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے ایک خاندان نے اے سی لگے ہوئے ٹھنڈے اے ٹی ایم بوتھ میں ڈیرے ڈال لیے۔ جھانسی شہر کی سڑکوں پر چلنے والی لو اتنی تیز ہے کہ سانس لینا بھی مشکل ہوجاتا ہے، اس پر مستزاد شہر میں بجلی کی …

Read More »

ٹرمپ کی یورپی یونین کی مصنوعات اور ایپل آئی فونز پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کی “سفارش” کرکے ایک بار پھر عالمی تجارتی کشیدگی کو ہوا دیدی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی ممالک کے ساتھ ہمارے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں …

Read More »

اذان سمیع خان نے پہلا پروجیکٹ حاصل کرنےکیلئے کئی آڈیشنز دیے:ہدایتکار کا انکشاف

پاکستانی ہدایتکار امین اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ اذان سمیع خان نے زیبا بختیار کا بیٹا ہونے کے باوجود بھی پہلا پروجیکٹ حاصل کرنے کےلیے کئی آڈیشنز دیے۔ امین اقبال نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کے موضوع پر بات کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ اذان …

Read More »

یوٹیوبر مسٹر بیسٹ دنیا کے سب سے کم عمر کھرب پتی بن گئے

یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی دولت ایک ارب ڈالر (2 کھرب 81 ارب 65 کروڑ پاکستانی روپے) سے تجاوز کر گئی جس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے سب سے کم عمر ارب پتی بن گئے۔ مشہور یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے، انہوں نے محض 27 برس کی عمر میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا، …

Read More »

جاپان: ٹیکسی ڈرائیور پر 50 خواتین سے زیادتی کا الزام، 3,000 ویڈیوز برآمد

ٹوکیو(پبلک پوسٹ)جاپان میں پولیس نے ایک سابق ٹیکسی ڈرائیور کو نشہ آور دوا دے کر خواتین سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس شخص کے قبضے سے تقریباً 3,000 ویڈیوز اور تصاویر ملی ہیں، جن میں وہ مبینہ طور پر 50 سے زائد خواتین پر جنسی حملے کرتا دکھائی دیتا ہے۔ پولیس …

Read More »