پاکستان

اورنگی ٹاؤن، سرکاری اسکول کی خستہ حال دیوار گرنے سے 5 افراد ہلاک، 2 شدید زخمی

کراچی :اورنگی ٹاؤن میں کے ایم سی گرلز ، بوائز پرائمری و سیکنڈری اسکول کی خستہ حال دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 5افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو رضا کار موقع پر پہنچے جبکہ علاقہ مکینوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہوگئی ۔ امدادی کارروائی کے دوران ریسکیو عملے …

Read More »

کراچی: شیرپاؤ کالونی میں رینجرز کی کارروائی،اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم ارسلان شاہ کو گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے موبائل فون اور بغیر کاغذات والی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ملزم کے ساتھی کے …

Read More »

ہانیہ عامر کا گانا ’پابلو‘ سوشل میڈیا پر چھا گیا،راکھی ساونت کی اچانک انٹری

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے شوبز میں تقریباً 10 سال مکمل کرنے کے بعد مداحوں کو شاندار سرپرائز دیتے ہوئے موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ ان کا پہلا پنجابی ہپ ہاپ ریپ گانا ’پابلو‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا، جبکہ گانے کے آخر میں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی اچانک …

Read More »

محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے،تفصیلات نہیں بتائیں گے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ محسن نقوی سے رابطہ رہتا ہے کبھی انکار نہیں کیا، محسن نقوی سے رابطے کی تفصیلات نہیں بتائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی پالیسی ہے، کس سے، کب، کن شرائط پر ہونا ہے فیصلہ عمران …

Read More »

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کا قیدی اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گیا

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کا قیدی اویس احمد اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گیا۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ قیدی کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد اسپتال منتقلی کے دوران وہ دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قیدی کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعہ نائن سی کے تحت مقدمہ درج تھا۔

Read More »

سندھ میں رینجرز کی تعیناتی میں توسیع کی قرارداد کل اسمبلی میں پیش کی جائے گی

کراچی: سندھ میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کی قرارداد کل صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت رینجرز کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کی قرارداد اسمبلی میں پیش کرے گی، رینجرز کی تعیناتی میں توسیع آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت کی جائے گی۔ سندھ اسمبلی میں رینجرز کی …

Read More »

27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلئے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے 27 ستمبر کے احتجاج کی بھرپور تیاری کا فیصلہ کرلیا، جبکہ ملکی حالات کے پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور جلد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اہم اجلاس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجا ناصر عباس کے چیمبر میں ہوا، …

Read More »

حکومت اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم،قانون سازی پر لچک کا امکان

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی اور قانون سازی کے معاملے پر اختلافات ختم کرانے کے لیے پس پردہ رابطے کامیاب ہوگئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری ڈیڈ لاک ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ذرائع کا کہنا …

Read More »

شہر سے اب ڈالہ کلچر ختم ہو جانا چاہیے: میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہر شخص اپنا گارڈ لے کر گھوم رہا ہے اس کلچر کو ختم کرنا ہو گا، اب شہر سے ڈالہ کلچر ختم کرنا ہو گا۔ مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کا مقدمہ لڑنے کے لیے لوگوں کو تکلیف میں ڈالنا …

Read More »

کراچی میں ایس ایچ او جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومتے ہوئے پکڑا گیا

کراچی میں پولیس افسر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومتے ہوئے پکڑا گیا۔ سیف سٹی کیمروں نے پولیس افسر کی جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑی کی نشاندہی کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو روک کر تھانے منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او یوسف پلازہ وقار اعوان جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گاڑی میں جارہے تھے کہ گاڑی آرٹلری …

Read More »