پاکستان

فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار

اسلام آباد:فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔ بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کے لیے 2 دن کی مہلت دے دی ہے۔ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کے جج …

Read More »

سعد رضوی اور انس رضوی کی بازیابی سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت

لاہور ہائی کورٹ میں حافظ سعد رضوی اور انس رضوی کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی، عدالت نے کیس دوسرے بینچ کے روبرو لگانے کی سفارش کی۔ عدالت نے کیس واپس چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دیا، درخواست خاتون ثروت بی بی کی جانب سے …

Read More »

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں سائیکلنگ کے فروغ کیلیے بڑا اقدام

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں سائیکلنگ کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے لیے 300 سائیکلیں فراہم کردی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ سائیکلنگ کے اقدام کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا اور ماحول دوست سفری ذرائع کی حوصلہ افزائی کرنا …

Read More »

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں اور اس دوران 3 دنوں میں 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کے بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، جس …

Read More »

پاکستان میں سونا سستا، آج بھی ہزاروں روپے کی بڑی کمی ہوگئی

سنگاپور: عالمی منڈی میں سونےکی قیمت کریش کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق سونے کی فی اونس قیمت میں تقریباً 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت 21500 روپے …

Read More »

بولٹن مارکیٹ فائر اسٹیشن ڈیڑھ سال سے زیر تعمیر،عملہ اور فائر بریگیڈ بلاول ہاؤس پر تعینات

پاکستان کی معیشت میں نمایاں حصہ ڈالنے والی کراچی کی بولٹن مارکیٹ ممکنہ آتشزدگی جیسی کسی ہنگامی صورتحال کے حوالے سے بے یارو مددگار ہے۔ بولٹن مارکیٹ فائر اسٹیشن ڈیڑھ سال سے زیر تعمیر ہے اور یہاں کا عملہ اور فائر بریگیڈ بلاول ہاؤس کی وی وی آئی پی ڈیوٹی پر مامور ہے۔ علاقے کے تاجروں کے مطالبے پر 20 …

Read More »

حافظ نعیم الرحمٰن اسمبلی آئیں یاسیٹ خالی کریں: وزیرِ اعلیٰ سندھ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اسمبلی میں آئیں یا سیٹ خالی کریں۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں نے بھی حافظ نعیم الرحمٰن کا دھرنا دینے کا بیان سنا ہے، انہیں سندھ اسمبلی کی سیٹ ملی ہے، وہ اپنے حلقے کے عوام کا خیال …

Read More »

اغواء برائے تاوان کا مقدمہ،سندھ ہائیکورٹ آئی جی سندھ پر برہم

سندھ ہائی کورٹ نے کاروباری تنازع پر اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کرنے کے خلاف درخواست میں رپورٹ جمع نہ کروانے پر آئی جی سندھ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر آئی جی سندھ اور ایف آئی آر لکھنے والے اے ایس آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل …

Read More »

ایل پی جی کتنی مہنگی ؟نئی قیمتوں کے متعلق اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 37 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں فروری کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 226 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جس سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 75 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا۔ فروری کیلئے گھریلو سلنڈر کی …

Read More »

جناح ہسپتال میں مفت گردہ پیوند کاری سہولت کا عملی آغاز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کی جانب اہم پیش رفت، جناح ہسپتال میں مفت گردہ پیوند کاری سہولت کا عملی آغاز ہو گیا۔جناح ہسپتال لاہور میں گردہ کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کیا گیا، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے لائسنس کے بعد پہلا ٹرانسپلانٹ مکمل ہو گیا۔ 23 سالہ مریض عرفان کو خالہ نے گردہ عطیہ کیا، مریض …

Read More »