پاکستان

نوجوانوں کو مواقع دے کر ملکی ترقی کی رفتار بڑھائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مواقع دے کر ملکی ترقی کی رفتار بڑھائیں گے۔ نوجوانوں کو آگے بڑھا کر ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ زرعی شعبے میں تربیت کے لیے ایک ہزار گریجویٹس میں سے 300 طلبہ کے پہلے بیج کو چین بھجوانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے …

Read More »

وہاڑی: انوار آباد کے قریب طیارہ گر کر تباہ

پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا، طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا۔ رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی …

Read More »

مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید،19 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری (بی سی) کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکا موٹرسائیکل میں …

Read More »

ایس ایچ او کو افسران کو غلط پوزیشن بتانا مہنگا پڑ گیا

لاہور میں اسٹیشن ہاؤس افسر( ایس ایچ او) کو افسران کو غلط پوزیشن بتانا مہنگا پڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او گڑھی شاہو حمزہ نواز بھٹی وائرلیس کے ذریعے افسران کو غلط پوزیشن سے آگاہ کرتا رہا۔ ایس ایچ او گڑھی شاہو کی ڈیوٹی مادھو لال حسین دربار پر لگائی گئی تھی تاہم وہ وہاں نہیں پہنچا۔ …

Read More »

پنجاب: مظفر گڑھ میں ماموں اور کزن کی زیادتی کا شکار حاملہ لڑکی نے خود کشی کرلی

پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں 17 سالہ لڑکی نے مبینہ زیادتی کے بعد خودکشی کرلی۔ 12 اپریل کو درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق لڑکی نے اپنے والد اور بڑی بہن کو مطلع کیا تھا کہ اس کے ماموں اور کزن نے 2 مہینے پہلے اس کے ساتھ ریپ کیا تھا، جس کے بعد وہ حاملہ …

Read More »

ضم اضلاع کے فنڈز کے پی حکومت کو منتقل نہ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، بیرسٹر سیف

پشاور(پبلک پوسٹ)خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات ڈاکٹر بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل نہ کرنا آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، وفاق نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی جانب سے …

Read More »

ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، وزیرِاعظم

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا سمندر پار پاکستانیوں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کا تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر کی حد عبور کرنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمندر …

Read More »

9 مئی کو نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے مقدمات میں نامزد کیا گیا، عمران خان

لاہور ہائی کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ سمیت 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مؤقف اپنایا ہے کہ 9 مئی 2023 والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں …

Read More »

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

کوئٹہ(پبلک پوسٹ)کوئٹہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کوئٹہ کے مطابق، زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 90 کلومیٹر مغرب …

Read More »

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ کا پاکستان آنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمر اسلم عدالت پیش نہ ہو سکے۔ دوران سماعت، وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ نے عدالت کو آگاہ …

Read More »