پاکستان

کرپشن اسکینڈل؛ این سی سی آئی اے کے ملوث افسران  کے  بیرون ملک سفر پر پابندی

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 افسران کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں جب کہ بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے 3 فرنٹ مینوں کے نام بھی فہرست …

Read More »

سرزمین کا تحفظ اور قومی سالمیت اولین ترجیح ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کا تحفظ، قومی سالمیت اور ہر پاکستانی شہری کی حفاظت پاک فوج کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ–27 کے …

Read More »

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کو پولیس نے تحویل میں لے لیا

نسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے حکم پر عمران خان کی بہن علیمہ خان کو عارضی تحویل میں لے لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت جاری ہے، علیمہ خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئیں۔ دوران سماعت علیمہ خان کو عارضی …

Read More »

فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اور عدالتی عمل ہے، اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہییں۔ یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے …

Read More »

ستائیسویں ترمیم  کی منظوری جبری اور جعلی تھی، ترمیم لانے والی قوتوں کی عزت نہیں بڑھی، فضل الرحمن

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ستائیسویں ترمیم کی منظوری جبری اور جعلی تھی، ترمیم لانے والی قوتوں کی عزت نہیں بڑھی۔ پارٹی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ اجلاس میں ستائیسویں آئینی ترمیم اور بعض …

Read More »

گلشن حدید میں انوکھا واقعہ: چور 40 لاکھ نقدی اور20 لاکھ مالیت کے زیورات لوٹ کر واپس پھینک گئے

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے گلشن حدید میں چوری کی غیر معمولی واردات پیش آئی۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق، یوسی چیئرمین رضا جتوئی کے گھر چور گھس گئے اور 40 لاکھ روپے نقدی اور 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لے گئے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دو روز بعد چور دوبارہ آئے اور …

Read More »

کراچی: خواتین کی نازیبا ویڈیوز اور موبائل ہیکنگ کیس،گرفتار ملزم سے سنسنی خیز انکشافات

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور موبائل فونز ہیک کرنے والے ملزم سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ لاہور کے ایک شہری سے 5 ہزار روپے میں مختلف ہیکنگ لنکس حاصل کرتا تھا، جن کے ذریعے موبائل فون ہیک کرنا ممکن تھا۔ ملزم …

Read More »

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردِ عمل:سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ سندھ پاکستان کا لازوال اور اٹوٹ حصہ ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کو شاید یہ معلوم نہیں کہ سندھ نے 1936ء میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کر لی …

Read More »

پاک کالونی میں کارروائی؛ایس آئی یو سندھ پولیس نے 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کر لیے

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے پاک کالونی میں سندھ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کارروائی کرتے ہوئے تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سینٹرل اور کیماڑی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور …

Read More »

خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن؛اس سال کا موضوع ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد

دنیا بھر میں آج خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کے لیے شعور اجاگر کرنا اور مؤثر اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ امسال یہ دن “خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد” کے عنوان کے تحت منایا جا رہا …

Read More »