پاکستان

27 ویں ترمیم سے ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی، منظور نہیں ہونے دیں گے، اپوزیشن اتحاد

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 17 ویں آئینی ترمیم منظور نہیں ہونے دیں گے کیونکہ اس کے بدترین نقصانات ہوں گے اور ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورت حال پر تباہ …

Read More »

عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی 27ویں ترمیم پر ریسپانس دیں گے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(پبلک پوسٹ)پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی سے ملاقات کے بعد ہی 27ویں ترمیم پر ریسپانس دیں گے، اس معاملے پر سیاسی کمیٹی میں بات کریں گے اور اس پر اپنی اسٹریٹیجی بنائیں گے۔ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفت گو میں انہوں ںے کہا کہ بانی عمران خان سے آج بھی ملاقات کی اجازت …

Read More »

کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن پرواز کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی (پبلک پوسٹ )نجی ایئرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز کو مسافر کی طبعیت بگڑنے پر اتارا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر ڈاکٹر کو طلب کرکے مسافر کا چیک اپ کیا گیا، جس کے بعد اسے نجی اسپتال منتقل کردیا۔

Read More »

مفتی تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار

عمان (اردن): معروف پاکستانی عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی کو مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار دیا گیا ہے۔ اردن کے رائل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز نے سال 2025 کے لیے دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کر دی۔ فہرست کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی پہلی پوزیشن پر ہیں، …

Read More »

سندھ میں خواتین کیلیے  پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے  مرحلے  کا اعلان

کراچی(پبلک پوسٹ)سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے پنک اسکوٹی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت سندھ خواتین کو پنک اسکوٹیز کی فراہمی کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کرنے جا رہی ہے۔ خواتین سے اپیل ہے کہ وہ ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں، تربیتی …

Read More »

ورلڈ کلچر فیسٹیول کا پانچواں روز:آج رات پاکستانی تھیٹر پلے ’فلرٹس‘ پیش کیا جائے گا

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی آرٹس کونسل میں 35 روزہ عالمی ثقافتی میلے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج ورلڈ کلچر فیسٹیول کا پانچواں روز ہے۔ جیو اور جنگ گروپ کے اشتراک کے ساتھ منعقد کیے گئے ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج ایک تھیٹر، ایک اوپیرا اور ایک مفت فلم اسکرین لگائی جائے گی۔ شام 4 بجے Nordic Eorope Spotlight کی جانب …

Read More »

ای چالان کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری،سندھ حکام سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر …

Read More »

ملک بھر میں سونا 3500 روپے سستا ہوگیا

کراچی (پبلک پوسٹ )ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، آج فی تولہ سونا 3500 روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 3500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 20 ہزار 362 کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3001 روپے کم ہو …

Read More »

ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجا ں بحق نوجوان کی اہلیہ زخمی مشتعل افراد نے ڈمپر جلا ڈالا،

کراچی (پبلک پوسٹ ): تھانہ گارڈن کی حدود میں افسوسناک حادثہ ڈمپر کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، خاتون شدید ز خمی حادثہ شو مارکیٹ نشتر روڈ پر پیش آیاخاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیاڈرائیور موقع سے فرار ، مشتعل عوام نے ڈمپر کو جلا دیاپولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیرامسوامی گارڈن میں …

Read More »

محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

لاہور(پبلک پوسٹ)محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 4 سے 5 نومبر کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں واضح طور پر کمی واقع ہوگی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، …

Read More »