پاکستان

لاہور میں موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل

لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث متعدد رہائشی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جبکہ نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے، ٹریفک جام اور سیوریج نظام مفلوج ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہر میں …

Read More »

کراچی، گلشن معمار میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے گلشن معمار، عمر بروہی گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے، اطلاع پر کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں ملزمان زخمی …

Read More »

وزیراعلیٰ سندھ کا پی پی پی یونٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی میں تبدیلی کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) یونٹ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری قاسم نوید، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ …

Read More »

حکومتی یقین دہانی پر پیٹرول پمپ مالکان کا ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

پیٹرول پمپ مالکان کی ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے مطالبات حل کرنے کی یقین دہانیوں پر ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور پمپ مالکان ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں یومیہ قیمتوں کے تعین کے نئے نظام اور مارجنز سمیت دیگر مطالبات پر گفتگو ہوئی جس میں حکومت نے …

Read More »

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی طویل مدتی انسٹرومنٹس کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (ایس اینڈ پی) گلوبل نے پاکستان کی طویل مدتی انسٹرومنٹس کریڈٹ ریٹنگ منفی بی سے بڑھا کر بی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس بہتری کے ساتھ پاکستان تقریباً آٹھ برس بعد دوبارہ بی کیٹیگری میں شامل ہو گیا ہے اس سے قبل پاکستان 31 اکتوبر 2016 سے 3 فروری 2019 …

Read More »

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار، 10 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ 2 خاتون خودکش حملہ آور گرفتار کرلی گئیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری …

Read More »

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹوزرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔ آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق …

Read More »

کراچی؛ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ریاست جدگال گروہ کے 2 شوٹر گرفتار

کراچی: شہر میں کیے گئے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ریاست جدگال گروہ کے 2 شوٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق پرانا گولیمار کے علاقے میں پاک کالونی پولیس نے وفاقی سول حساس ادارے کے ساتھ مل کر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں ریاست جدگال گروہ کے 2 مبینہ شوٹرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق …

Read More »

کراچی؛ نامعلوم شخص نے پیٹرول چھڑک کر اے ٹی ایم کو آگ لگادی، ویڈیو وائرل

کراچی: نامعلوم شخص نے پیٹرول چھڑک کر اے ٹی ایم کو آگ لگادی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔شہر کے اولڈ سٹی ایریا میں چاند بی بی روڈ پر واقع ایک نجی بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں پیش آنے والا آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ نہیں بلکہ پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا نکلا۔ واقعے …

Read More »

کراچی میں آج گرم و مرطوب موسم،بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

کراچی: شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم و مرطوب رہے گا جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بوندا باندی …

Read More »