کراچی

وزارت بچانےکےلیےاپنا منہ کالا نہیں کرسکتامیرے ادارے میں 20 ارب روپے سے زیادہ کی کرپشن ہوئی ہے

کراچی :سندھ کے وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ میرے ادارے میں 20 ارب روپے سے زیادہ کی کرپشن ہوئی ہے، ہم دباؤ نہیں قبول کر رہے انھیں سزا دلانا چاہتے ہیں۔ کراچی آرٹس کونسل میں آل پاکستان ویمن ورکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھاکہ 2016 میں مشیر محنت تھا تب ماہانہ5 کروڑ …

Read More »

کراچی میں ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی، موسم نسبتاً خوشگوار

کراچی:شہر قائد میں کئی روز سے جاری گرمی کی شدید لہر کے بعد آج موسم کی صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ موسم کی اطلاع دینے والے نجی ذرائع کے مطابق شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندر سے آنے والی ہوائیں اچھی …

Read More »

پاکستان کا نام روشن کرنیوالےسندھ پولیس کے کانسٹیبل کیلیے انعام کا اعلان

کراچی: آئی جی سندھ نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے تعریفی سند اور انعام کا اعلان کر دیا۔ بینکاک میں منعقدہ سینئر فزیکس مقابلے میں سندھ پولیس کے کانسٹیبل حمزہ احمد نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مسٹر یونیورس 2026 چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام …

Read More »

ایم کیو ایم میں اختلافات،خالد مقبول، مصطفیٰ کمال آمنے سامنے

کراچی:ایم کیو ایم میںاختلافات، خالد مقبول ، مصطفی کمال آمنے سامنے، بیہودہ لٖفظوں کا استعمال، کار کنان بھی تقسیم، صورت حال کشیدہ،پارٹی میں انتشار، مصطفی کمال نے کہا کہ خالد مقبول کی چیئرمین شپ مدت ختم ہوچکی ، ایکسٹینشن لیکر بیٹھے ہوئے ہیں، خالد مقبول صدیقی نے کہا جبر سے نہیں ڈرے اسکے غلاموں سے کیا ڈرینگے، ہم نہیں تم …

Read More »

کراچی پورٹ کی ایک اور کامیابی،8 سال بعد 2 ہزار جہازوں کی آمد کا سنگِ میل عبور

وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری کی جانب سے کراچی پورٹ کی ایک اور کامیابی کا اعلان کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی پورٹ نے 8 سال بعد 2 ہزار جہازوں کی آمد کا سنگِ میل عبور کر لیا۔ جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ پر ایک سال میں 2 ہزار 3 جہاز …

Read More »

کراچی میں پیر تک تیز ہوائیں چلیں گی،کیا بارش کا امکان ہے؟

کراچی:کراچی میں پیر تک تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے پیش گوئی جاری کر دی ہے۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں پیر تک معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس دوران …

Read More »

وفاقی بجٹ میں کراچی کیلئےناکافی فنڈز پر جماعت اسلامی کا شدید ردِعمل

جماعت اسلامی نے وفاقی بجٹ میں کراچی کیلئے ناکافی فنڈز مختص کرنے پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے ادارہ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی بجٹ میں کراچی کے مسائل پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ وفاقی بجٹ میں 3 ہزار …

Read More »

کراچی میں آوارہ کتوں کا راج،ریبیز میں مبتلا ایک اور مریض دم توڑ گیا

کراچی: ریبیز کے باعث ایک اور شخص جاں بحق، رواں سال شہر میں اموات کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی۔ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق 45 سالہ شخص کو تقریباً دو ماہ قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا تاہم اس نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔ مریض کو آج صبح اسپتال لایا گیا جہاں اس میں ریبیز کی تمام واضح علامات پائی …

Read More »

کراچی: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ،میٹرک کے طالبعلم سمیت 2 نوجوان جاں بحق

کراچی:کراچی میں اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے ایک بار پھر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ضلع غربی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں میٹرک کے طالب علم سمیت دو نوجوان جان کی بازی ہار …

Read More »

کراچی کی شدید گرمی: اماراتی قونصل جنرل کا کارکنان کے تحفظ کے لیے اہم اقدام

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق نے کراچی میں شدید گرمی کی لہر کے دوران کارکنوں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ کراچی میں گرمی بڑھنے پر اماراتی قونصل جنرل نے کارکنان کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دوپہر ساڑھے 12 بجے سے سہ پہر 3 …

Read More »