پاکستان

فیض حمید کا کورٹ مارشل قانونی اور عدالتی عمل ہے، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اور عدالتی عمل ہے، اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہییں۔ یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے …

Read More »

ستائیسویں ترمیم  کی منظوری جبری اور جعلی تھی، ترمیم لانے والی قوتوں کی عزت نہیں بڑھی، فضل الرحمن

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ستائیسویں ترمیم کی منظوری جبری اور جعلی تھی، ترمیم لانے والی قوتوں کی عزت نہیں بڑھی۔ پارٹی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ اجلاس میں ستائیسویں آئینی ترمیم اور بعض …

Read More »

گلشن حدید میں انوکھا واقعہ: چور 40 لاکھ نقدی اور20 لاکھ مالیت کے زیورات لوٹ کر واپس پھینک گئے

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے گلشن حدید میں چوری کی غیر معمولی واردات پیش آئی۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق، یوسی چیئرمین رضا جتوئی کے گھر چور گھس گئے اور 40 لاکھ روپے نقدی اور 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لے گئے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ دو روز بعد چور دوبارہ آئے اور …

Read More »

کراچی: خواتین کی نازیبا ویڈیوز اور موبائل ہیکنگ کیس،گرفتار ملزم سے سنسنی خیز انکشافات

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے اور موبائل فونز ہیک کرنے والے ملزم سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ لاہور کے ایک شہری سے 5 ہزار روپے میں مختلف ہیکنگ لنکس حاصل کرتا تھا، جن کے ذریعے موبائل فون ہیک کرنا ممکن تھا۔ ملزم …

Read More »

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردِ عمل:سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ سندھ پاکستان کا لازوال اور اٹوٹ حصہ ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کو شاید یہ معلوم نہیں کہ سندھ نے 1936ء میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کر لی …

Read More »

پاک کالونی میں کارروائی؛ایس آئی یو سندھ پولیس نے 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کر لیے

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے پاک کالونی میں سندھ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے کارروائی کرتے ہوئے تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سینٹرل اور کیماڑی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور …

Read More »

خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن؛اس سال کا موضوع ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد

دنیا بھر میں آج خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد خواتین کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خاتمے کے لیے شعور اجاگر کرنا اور مؤثر اقدامات کو فروغ دینا ہے۔ امسال یہ دن “خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد” کے عنوان کے تحت منایا جا رہا …

Read More »

خواتین پر تشدد انسانیت اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، متحد ہو کر اس کے خاتمے کی جدوجہد کرنا ہوگی: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد نہ صرف انسانیت بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو معاشرے کے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئین پاکستان واضح طور …

Read More »

کراچی میں روایتی چالان ختم؛ٹریفک پولیس صرف مینجمنٹ تک محدود

کراچی (پبلک پوسٹ )ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے واضح کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے شہر بھر میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شہریوں کو روکنے اور چالان کرنے کے تمام اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔ اب ٹریفک پولیس کا کام صرف ٹریفک مینجمنٹ تک محدود ہوگا، جبکہ چالان صرف ای چالان کے ذریعے ہی جاری ہوں گے۔ …

Read More »

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی؛ بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے 24 نومبر کو کارروائی کی، جہاں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد …

Read More »